امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن، تمام تر رضاکاران اور گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب کے عوام کو ، میاواکی طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں 3.61 لاکھ سے زائد پودے لگاکر گنیز عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد دی
گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب میں میاواکی طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ایک گھنٹے میں 3.61 لاکھ پودے لگاکر گنیز عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا
عوامی شجرکاری مہم کے تحت گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب کے عوام کے ذریعہ 1.26 کروڑ سے زائد پودے لگائے گئے
مہم کے تحت، شہریوں نے 404 عوامی مقامات پر 1.15 کروڑ پودے اور نجی عمارتوں میں 11 لاکھ سے زائد پودے لگائے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم ماحولیاتی تحفظ کو عوامی تحریک میں تبدیل کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
12 JUL 2026 7:59PM by PIB Delhi
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر اور گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ ہائے انتخاب سے رکن پارلیمنٹ جناب امت شاہ نے آج احمد آباد میونسپل کارپوریشن، مہم سے وابستہ 25,000 سے زیادہ رضاکاروں اور گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے لوگوں کو صرف ایک گھنٹے میں 3. 61 لاکھ سے زائد پودے لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ماحولیاتی تحفظ نے آج ایک عوامی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم نے ملک بھر کے کروڑوں شہریوں کو فطرت کے تحفظ کے اس عظیم مشن سے جوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ نے ماحولیاتی تحفظ کے میدان میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کرکے اس تحریک کو نئی توانائی فراہم کی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ میاواکی تکنیک کے ذریعے صرف ایک گھنٹے میں 3.61 لاکھ سے زیادہ پودے لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانا عوام کی شراکت داری، محتاط منصوبہ بندی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے معاشرے کے عزم کی ایک شاندار مثال ہے۔ انہوں نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن، مہم سے وابستہ تمام محکموں، رضاکارانہ تنظیموں، 25,000 سے زیادہ رضاکاروں اور حلقے کے لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس شاندار کامیابی میں ان کے انمول تعاون کو سراہا۔
گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ انتخاب میں عوامی شجرکاری مہم کے تحت گاندھی نگر کے لوگوں نے 1.26 کروڑ سے زیادہ پودے لگائے۔ ان میں سے 11,593,513 پودے 404 عوامی مقامات پر لگائے گئے، جبکہ شہریوں نے اپنے نجی احاطوں (گھروں اور زمینوں) میں 11 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے۔ عوامی مقامات پر، سانند اسمبلی حلقہ میں 186 مقامات پر 53,64,504 پودے، گاندھی نگر نارتھ اسمبلی حلقہ میں 97 مقامات پر 18,09,850 پودے، کلول اسمبلی حلقہ میں 77 مقامات پر 16,64,675 پودے، گھاٹ لوڈیا اسمبلی حلقہ میں 18 مقامات پر 8,32,370 پودے، ویجل پور اسمبلی حلقہ میں 10 مقامات پر 17,54,000 پودے اور سابرمتی اسمبلی حلقہ میں 6 مقامات پر 82,314 پودے لگائے گئے۔ یہ وسیع مہم عوامی شرکت کے ذریعے ماحولیاتی تحفظ کا ایک مثالی نمونہ بن کر ابھری ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے "فطرت کے ساتھ ترقی" اور پائیدار ترقی کے وژن کو آکسیجن پارکوں کے قیام، بڑے پیمانے پر شجرکاری، تالابوں کی بحالی اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے وقف مختلف عوامی مہمات کے ذریعے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ انتخاب میں عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ آج ماحولیاتی تحفظ اور گرین ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں ملک کے لیے ایک تحریک بن کر ابھرا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ شجرکاری مہم صرف پودے لگانے پر ختم نہیں ہو جاتی، بلکہ ان کا تحفظ اور پرورش بھی اتنی ہی اہم ہے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم میں شامل ہوں، زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور اپنے لگائے ہوئے پودوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اٹھائیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوامی شرکت سے چلنے والی ایسی مہمات آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرا، سرسبز اور ماحولیاتی طور پر متوازن ماحول کو یقینی بناتے ہوئے ایک 'وِکست بھارت' کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔
***
(ش ح –م ف)
U.No:9856
(रिलीज़ आईडी: 2283948)
आगंतुक पटल : 9