تعاون کی وزارت
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 13 جولائی کو گجرات کے دہے گام میں اے پی ایم سی کے امرت مہوتسو کے دوران نئی ذیلی سبزی منڈی کا افتتاح کیا
جناب امت شاہ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت پودا لگائیں گے اور امرت مہوتسو یادگاری اشاعت کا اجراء کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
12 JUL 2026 4:08PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی ’’سہکار سے سمردھی‘‘ کی تصوریت اور امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں، ملک کا کوآپریٹیو شعبہ کاشتکاروں کی خوشحالی، زرعی مارکیٹنگ کو جدیدیت سے ہمکنار کرنے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کی یقین دہانی کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ اس کوشش کے حصے کے تحت، امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 13 جولائی 2026 کو گجرات کے گاندھی نگر ضلع کے دہے گام میں ایگریکلچرل پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی – اے پی ایم سی کی نئی ذیلی سبزی منڈی کا افتتاح کریں گے۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر بھائی پٹیل، دہے گام اے پی ایم سی کے صدر جناب سومیرو امین، کو آپریٹیو نمائندگان، اے پی ایم سی کے اراکین اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
پروگرام کے دوران، امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ ’ایک پیڑ ماں کے نام‘ مہم کے تحت پودا لگائیں گے اور اے پی ایم سی کے ذریعہ تیار کردہ نئی ذیلی سبزی منڈی کا افتتاح کریں گے۔
جناب امت شاہ اے پی ایم سی کے امرت مہوتسو کی یاد میں تیار کردہ ایک یادگاری اشاعت بھی جاری کریں گے۔ پروگرام کے دوران، موصوف دہے گام اے پی ایم سی بورڈ کے اراکین سے بات چیت کریں گے۔
(ش ح –م ف)
U.No:9856
(रिलीज़ आईडी: 2283893)
आगंतुक पटल : 8