وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نامور پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی اماں کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

प्रविष्टि तिथि: 12 JUL 2026 9:30AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے ممتاز پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی اماں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا انتقال موسیقی اور ثقافت کی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف زبانوں میں گائے گئے ان کے گیت نسل در نسل مقبول رہے اور انہوں نے اپنی بے مثال لطافت، ہمہ جہت صلاحیت اور دلکش انداز سے ہر جذبے کو اپنی آواز بخشی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایس جانکی اماں کے  نغمے آنے والے برسوں تک موسیقی کے شائقین کے دلوں کو مسحور کرتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا:

’’ممتاز پلے بیک گلوکارہ ایس جانکی اماں کا انتقال موسیقی اور ثقافت کی دنیا کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ مختلف زبانوں میں گائے گئے ان کے گیت نسل در نسل مقبول رہے۔ انہوں نے اپنی بے مثال  لطافت  اور ہمہ گیر فنکارانہ صلاحیت کے ساتھ ہر جذبے کو آواز دی۔ ان کے  نغمے  آنے والے برسوں تک سامعین کے دلوں کو مسحور کرتی رہیں گے۔ اس غم کی گھڑی میں میری دلی تعزیت ان کے اہلِ خانہ، ان کے بے شمار مداحوں اور پوری موسیقی برادری کے ساتھ ہے۔ اوم شانتی۔‘‘

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 9844


(रिलीज़ आईडी: 2283812) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada