وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

پروقار ظہرانے کے دوران وزیر اعظم کے خطاب کا متن

प्रविष्टि तिथि: 11 JUL 2026 12:32PM by PIB Delhi

عالی مرتبت، وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن،

دونوں ممالک کے مندوبین،

نمسکار!

کیا اورا!

میرے اور میرے وفد کے پرجوش استقبال اور مہمان نوازی کے لیے میں اپنے دوست وزیر اعظم لکسن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے استقبال میں اتنی گرمجوشی دکھائی ہے کہ آکلینڈ کی سردی بھی آج کچھ کم محسوس ہو رہی ہے۔ اس دورے کے دوران نیوزی لینڈ کے عوام سے جو محبت اور اپنائیت ملی ہے، وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔

گذشتہ برس وزیر اعظم لکسن کے دورہِ بھارت سے ہمارے تعلقات کے ہر شعبے میں نئی توانائی آئی ہے۔ ان کی قیادت، واضح وژن اور مضبوط عزم سے بھارت اور نیوزی لینڈ کی دوستی کو نئی رفتار اور نئی سمت ملی ہے۔ آج چالیس سال بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا یہ دورہ ہو رہا ہے۔ اور میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ بہت سے ایسے اچھے کام ہیں جو مجھ سے پہلے والے لوگ میرے لیے چھوڑ کر گئے ہیں، جنہیں میں پورا کر رہا ہوں۔ ساتھیو، یہ ہمارے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

دوستو،

بھارت اور نیوزی لینڈ کا جمہوریہ اقدار میں مضبوط یقین ہمیں مل کر آگے بڑھنے کے لیے فطرتی سہولت فراہم کرتا ہے۔ گذشتہ چند برسوں میں ہم نے ہمارے تعلقات کو غیر معمولی رفتار عطا کی ہے۔

آج کی ملاقات کے دوران ہم نے اپنے تعاون کو نئی گہرائی اور وسعت دینے پر طویل بات چیت کی۔ ہم نے بھارت – نیوزی لینڈ کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جانے کا تاریخی فیصلہ لیا ہے۔ اس کے تحت ہم ہر شعبے میں واضح مقاصد اور ٹھوس نتائج کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

اس سال ہم نے ریکارڈ وقت میں آزاد تجارتی معاہدہ کیا۔ اس کامیابی سے دونوں ممالک کی صنعتوں، کاشتکاروں اور نوجوانوں کے لیے نئے دروازے کھلیں گے۔ ہم تجارت کے ساتھ ساتھ اعتماد، ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کا خاکہ تیار کر رہے ہیں۔

گذشتہ تین برسوں میں ہماری تجارت میں 50 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ایف ٹی اے آئندہ پانچ برسوں میں ہماری تجارت کو دگنا کرنے کا مضبوط ذریعہ بنے گا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا بھی ہم خاص طور پر خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ نیوزی لینڈ کی کمپنیوں کو بھارت کی ترقی کی داستان میں طویل مدتی شراکت دار  بننے کا موقع دے گا۔

دوستو،

ہماری اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو بامعنی بنانے کے لیے ہم دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو عملی تعاون میں بدل رہے ہیں۔ فن ٹیک کے شعبے میں ہم بھارت کے یو پی آئی اور نیوزی لینڈ کے پیمنٹ سسٹمز کو جوڑنے پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

زراعت، ڈیری اور فوڈ پروسیسنگ میں ہم نے تعاون کا ایک مضبوط خاکہ بنایا ہے۔ اس کا فائدہ ہمارے کسانوں اور مویشی پالنے والوں کو ملے گا۔

روایتی ادویات میں نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں کی مالامال اور متحرک روایات ہیں۔ آج ہم نے اپنے صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے روایتی ادویات کے کردار کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

دفاع اور سکیورٹی میں ہمارا بڑھتا ہوا تعاون ہمارے گہرے اسٹریٹجک اعتماد کا علامت ہے۔ پچھلے سال کیے گئے ڈیفنس کوآپریشن ایگریمنٹ سے ہمارے تعاون کا ایک مضبوط ڈھانچہ تیار ہوا ہے۔ آج ہم نے انڈو-پیسفک میں بحری تعاون کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا ہے۔ دوطرفہ بحری مشقوں، لاجسٹکس سپورٹ اور ہائیڈروگرافی میں تعاون سے ہمارا باہمی تال میل بڑھے گا۔

دوستو،

ہمارے تعلقات کی سب سے مضبوط طاقت ہمارے عوامی روابط ہیں۔ بھارتی برادری کے لوگوں نے اپنی محنت اور ٹیلنٹ سے نیوزی لینڈ میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔ ان کی دیکھ بھال کے لیے میں وزیر اعظم لکسن، نیوزی لینڈ حکومت اور وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آج ہونے والا ثقافتی تعاون کا معاہدہ دونوں ممالک کے آرٹ، کلچر، ثقافتی ورثے اور تخلیقی صنعتوں میں تبادلوں کو تیز کرے گا۔ نیوزی لینڈ بھارتی طلبہ کے لیے ایک اہم منزل رہا ہے۔ ہم نیوزی لینڈ کی یونیورسٹیوں کو بھارت میں کیمپس کھولنے کی دعوت دیتے ہیں۔

اس سال ہم دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات کی سویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ سو سال پہلے میجر دھیان چند کی قیادت میں ہاکی ٹیم نے یہاں آ کر جو تاریخ رقم کی تھی، وہ ہماری کھیلوں کی شراکت داری کو آج بھی ترغیب دے رہی ہے۔ اس موقع پر ہم دونوں ممالک میں کئی اسپورٹس ایونٹس منعقد کر رہے ہیں۔ کرکٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی تعاون بڑھانے کے لیے ہم نے اسپورٹس جوائنٹ ایکشن پلان بنایا ہے۔ حال ہی میں بھونیشور میں نیوزی لینڈ رگبی اور رگبی انڈیا کے کوچنگ پروگرام سے ایک اچھی شروعات ہوئی ہے۔

دوستو،

عالمی سطح پر بھی بھارت اور نیوزی لینڈ قابلِ بھروسا شراکت دار اور قریبی دوست ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ موجودہ دور کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے اقوامِ متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

دہشت گردی کے موضوع پر کندھے سے کندھا ملا کر آگے بڑھنے کے لیے آج ہم نے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تعاون انڈو-پیسفک میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

دوستو، میں آپ سب کو ماؤری نئے سال "ماتریکی" کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جس ستارے کے جھرمٹ کو یہاں "ماتریکی" کا نام دیا گیا ہے، جیسا کہ آپ نے بھی بتایا، اسے بھارت میں قدیم زمانے سے "کرتیکا نکشتر" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ "ماتریکی" کا یہ تہوار ہمارے تعلقات کو انہی ستاروں کی طرح جگمگانے کی ترغیب دے گا۔

وزیر اعظم لکسن،

آپ کی دوستی، آپ کے عزم اور میرے دورۂ نیوزی لینڈ کو یادگار بنانے کے لیے میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جس طرح رگبی میں ٹیم ورک اور بھروسا ضروری ہوتا ہے، اسی طرح ہم بھی باہمی اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ہم ایک ہی ٹیم میں ہیں، اس لیے مقابلہ صرف چنوتیوں کا کریں گے۔

بہت بہت شکریہ!

**********

 (ش ح –م ف)

U.No:9827


(रिलीज़ आईडी: 2283613) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Manipuri , Assamese , Gujarati