وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

نتائج کی فہرست: وزیر اعظم  کا نیوزی لینڈ کا سرکاری دورہ

प्रविष्टि तिथि: 11 JUL 2026 8:03AM by PIB Delhi

دستاویزات:

نمبر شمار

عنوان

مختصر وضاحت

1

بھارت کی وزارتِ دفاع اور نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس کے درمیان سمندری تعاون کا یادداشتِ انتظام

اس سے مکالمے، ہم آہنگی، معلومات کے تبادلے، اور مشترکہ سرگرمیوں کے ذریعے انڈو-پسیفک میں بہتر سمندری تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم ہوگا۔

2

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین ہائیڈروگرافی اور نوٹیکل کارٹوگرافی کے معاملے میں باہمی تعاون سے متعلق انتظامات کا نفاذ

اس سے بحری نقشے  کی مشترکہ تیاری، بحری پیمائش کے اعداد و شمار کا اشتراک، تربیت اور صلاحیت سازی  کے ذریعہ بحری پیمائش میں تعاون مضبوط ہوگا

3

بھارتی بحریہ اور نیوزی لینڈ کی دفاعی افواج کے مابین باہمی نقل و حمل  کے نظم سے متعلق انتظامات

اس سے منظور شدہ سرگرمیوں اور آپریشنوں کے دوران بھارتی بحریہ اور نیوزی لینڈ کی دفاعی افواج کے درمیان باہمی رسد و رسائل میں مدد ملے گی۔

4

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین انسداد دہشت گردی پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام  کے لیے انتظام

اس سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے، معلومات کا تبادلہ کرنے، اور کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے انسدادِ دہشت گردی پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم ہوگا۔

5

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آف انڈیا اور نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) آف نیوزی لینڈ کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت

اس سے زلزلے سے بچاؤ کی قوت، سونامی سے نمٹنے کی تیاری، ساحلی خطرات کو کم کرنے، علم کے تبادلے، پالیسی مذاکرات، اور صلاحیتوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ کے ساتھ، آفات کے خطرے کے انتظام میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

6

بھارت ماہی پروری، مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کی وزارت اور نیوزی لینڈ بنیادی صنعتوں کی وزارت کے مابین مویشی پروری اور دودھ کی صنعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کی یادداشت

اس سے تکنیکی تعاون، علم کے تبادلے، اور بہترین طریقوں (طریقہ کار) کے ذریعے لائیو اسٹاک (جانوروں کی افزائشِ نسل) اور ڈیری فارمنگ میں بہتر تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم ہوگا۔

7

بھارت کی وزارت سیاحت نیوزی لینڈ کی کاروبار، اختراع اور روزگار کی وزارت کے مابین سیاحت کے میدان میں انتظام کی یادداشت

اس سے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے، سیاحوں کی آمد و رفت (بہاؤ) کو بڑھانے، اور ایک دوسرے کے ملک کی ثقافت کے بارے میں باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے لیے سیاحت میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

8

کھیلوں سے متعلق بھارت – نیوزی لینڈ مشترکہ لائحہ عمل

یہ کھیلوں میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا، جس میں اعلیٰ کارکردگی والے کھیل (ہائی پرفارمنس اسپورٹ)، اسپورٹس سائنس، اسپورٹس میڈیسن، اور کھلاڑیوں کی ترقی و تربیت شامل ہے۔

9

این ایم ایچ سی اور نیوزی لینڈ میری ٹائم میوزیم کے درمیان، گجرات کے لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج (این ایم ایچ سی) کی ترقی کے لیے انتظام کی یادداشت

یہ باہمی اشتراک اور باہمی طور پر طے شدہ منصوبوں کے ذریعے لوتھل میں این ایم ایچ سی (نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس) کی ترقی میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گا۔

10

بھارت کی وزارت ثقافت اور نیوزی لینڈ کی ثقافت و وراثت کی وزارت کے درمیان ثقافتی تعاون کا انتظام

اس سے باہمی افہام و تفہیم اور عوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے فنون، ثقافتی ورثہ، اور ثقافتی اقدامات میں تبادلوں کے ذریعے ثقافتی تعاون کو فروغ ملے گا۔

 

اعلانات:

نمبر شمار

عنوان

مختصر وضاحت

1

بھارت -نیوزی لینڈ  تزویراتی شراکت داری اور 2030 تک کے لیے لائحہ عمہ

بھارت اور نیوزی لینڈ نے اپنے تعلقات کو ایک تزویراتی شراکت داری تک بڑھا دیا ہے، جس سے تجارت، دفاع، بحری سلامتی، سیاحت، ثقافت، کھیلوں، زرعی تکنالوجی، عوامی تعلقات کے ساتھ ساتھ انڈو-پسیفک کی ترجیحات اور کثیر الجہتی مسائل پر ہم آہنگی میں تعاون مضبوط ہوا ہے۔ 'روڈ میپ ٹو 2030' اگلے چار سالوں کے لیے متعلقہ وزارتوں اور متعلقہ فریقوں کے مابین بھارت-نیوزی لینڈ تزویراتی شراکت داری کے منظم نفاذ کی رہنمائی کے لیے ایک حکمتِ عملی کا خاکہ فراہم کرتا ہے۔

2

باہمی تجارت کو 2030 تک دوگنا کرنا، یعنی 7 بلین نیوزی لینڈ ڈالر یا 35000 کروڑ روپے کے بقدر تک پہنچانا

آزاد تجارتی معاہدے کے تناظر میں، طرفین نے اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے اور مارکیٹ تک رسائی کو وسعت دینے کے لیے 2030 تک باہمی تجارت کو دوگنا کر کے 7 ارب نیوزی لینڈ ڈالر (35,000 کروڑ روپے) تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

3

بحری سلامتی سے متعلق مکالمے کا قیام

بھارت اور نیوزی لینڈ نے تعاون، ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بحری سلامتی کے مکالمے کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

4

نیوزی لینڈ نے بھارت – بحرالکاہل سمندری پہل قدمی (آئی پی او آئی) کے تحت ترجیحی ستون کے طور پر بحری سلامتی کو نامزد کیا

آئی پی او آئی کے سات ستونوں کے تحت، نیوزی لینڈ نے غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ، اور غیر منظم (آئی یو یو) ماہی گیری کی روک تھام پر مرکوز مخصوص تعاون کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے بحری سلامتی کے ستون میں شمولیت اختیار کی ہے۔

5

نیوزی لینڈ نے عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد میں شمولیت اختیار کی

عالمی حیاتیاتی ایندھن اتحاد میں نیوزی لینڈ کی شمولیت ماحول دوست توانائی کی منتقلی کے لیے پائیدار حیاتیاتی ایندھن کی ترقی اور اس کے استعمال کو تیز کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرتی ہے۔

6

کیوی فروٹ سے متعلق لائحہ عمل کا آغاز اور ناگالینڈ و اتراکھنڈ میں کیوی فروٹ کے لیے عمدگی کے دو مراکز کا قیام

آزاد تجارتی معاہدے کے تحت 'زرعی پیداواری شراکت داری' کے تحت، ناگالینڈ اور اتراکھنڈ میں عمدگی کے 2 مراکز کے قیام کے ساتھ ساتھ ایک 'کیوی فروٹ ایکشن پلان' شروع کیا جا رہا ہے، جس کی حمایت پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے تعلیم، مہارتوں کی ترقی، اور زرعی جدت طرازی میں باہمی اشتراک کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

7

قومی مرکز برائے قطب اور سمندری تحقیق (این سی پی او آر)، گوا اور کینٹربری یونیورسٹی، نیوزی لینڈ کے مابین مفاہمتی عرضداشت

یہ انٹارکٹک ریسرچ میں اشتراک کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتی ہے۔ اس کا مقصد مشترکہ تحقیق، تعلیمی تبادلے، صلاحیتوں کی تعمیر، اور دیگر باہمی طور پر فائدہ مند سائنسی اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دے کر شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔

8

غذائی تکنالوجی، صنعت کاری اور انتظام کاری، کنڈلی کے قومی ادارے (این آئی ایف ٹی ای ایم-کے) اور میسی یونیورسٹی، نیوزی لینڈ کے مابین مفاہمتی عرضداشت

یہ تحقیق، تعلیمی تبادلے، طلبہ کی نقل و حرکت، اور دیگر باہمی طور پر طے شدہ تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرتی ہے۔


**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:9818


(रिलीज़ आईडी: 2283554) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Malayalam