صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرصحت جناب جے پی نڈا نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے مشن اسٹیئرنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی


آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا؛ شہریوں پر مرکوز، باہمی ربط رکھنے والے اور ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ صحت کےنظام کے ذریعے بھارت کے ڈیجیٹل صحت نظام کو مزید مضبوط بنانے پر زور

آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن دنیا کے سب سے بڑے ڈیجیٹل صحت کے نظاموں میں سے ایک بن چکا ہے۔ اس کے تحت اب تک 93.95 کروڑ سے زیادہ اے بی ایچ اے (آبھا) نمبر جاری کیے جا چکے ہیں، 105 کروڑ ہیلتھ ریکارڈ ان سے منسلک کیے گئے ہیں، جبکہ قومی ڈیجیٹل صحت رجسٹریشن میں 5.33 لاکھ صحت مراکز اور 9.85 لاکھ صحت کے شعبہ سے وابستہ پیشہ ور افراد کا اندراج کیا جا چکا ہے

مشن کے تحت 2.72 لاکھ صحت مراکز نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن سے ہم آہنگ سافٹ ویئر اپنایا ہے، جبکہ باہری مریضوں کے شعبے (او پی ڈی) میں تیز رفتار رجسٹریشن کے لیے تقریباً 24 کروڑ اسکین اینڈ رجسٹر ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں۔

جناب نڈا نے کہا کہ اگرچہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت صحت کا ایک مضبوط ڈیجیٹل ڈھانچہ قائم کیا جا چکا ہے، تاہم اگلے مرحلے میں ملک بھر میں اس کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور مؤثر نفاذ پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے

’’صحت کے شعبے کو مضبوط بنانا وکست بھارت کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ناگزیر ہے اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اس سفر میں ایک اہم ستون کا کردار ادا کرے گا‘‘:جناب نڈا

प्रविष्टि तिथि: 10 JUL 2026 2:42PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبودکےمرکزی وزیراور مشن اسٹیئرنگ گروپ (ایم ایس جی) کے چیئرمین جناب جگت پرکاش نڈا نے آج آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور ہندوستان کےصحت کے ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ کے لائحۂ عمل پر غور کرنے کے مقصد سے مشن اسٹیئرنگ گروپ کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی۔

اس اجلاس میں تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مانک ساہا، مدھیہ پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب راجندر شکلا، آیوش (آزادانہ چارج) اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب پرتاپراؤ جادھو، صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل، تجارت و صنعت اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد، نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر ایم سرینواس، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود، اوڈیشہ کے وزیرصحت جناب مکیش مہالنگ، مرکزی سکریٹری برائے صحت محترمہ پنیا سلیلا سریواستو، وزارت آیوش کے سکریٹری جناب ویدیہ راجیش کوٹیچا اور نیشنل ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر سنیل کمار برنوال موجود تھے۔اس موقع پر مرکزی وزارت صحت، نیشنل ہیلتھ اتھارٹی، نیتی آیوگ، وزارت الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی، وزارت آیوش اور مشن اسٹیئرنگ گروپ کی دیگر ممبر تنظیموں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے صحت خدمات کے معیاری نظام تک رسائی کو بہتر بنانے، علاج کے تسلسل کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ان کے صحت کےریکارڈ تک محفوظ اور رضامندی پر مبنی رسائی فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے میں ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے کے انقلابی کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی کو ہر شہری کے لیے شمولیت، آسان رسائی اور سہولت کو یقینی بناتے ہوئے ہمہ گیر صحت کے تحفظ کے ہدف کے حصول کا ایک مؤثر ذریعہ بنے رہنا چاہیے۔

اجلاس کے دوران مشن اسٹیئرنگ گروپ نے گزشتہ میٹنگ کے بعد آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ملک کے  صحت کےڈیجیٹل نظام میں نمایاں توسیع کا نوٹس لیا۔ اس مشن کے تحت صحت مراکز، صحت کے شعبہ سے وابستہ پیشہ ور افراد اور شہریوں کی جانب سے ڈیجیٹل صحت خدمات کو اپنانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے مربوط، باہمی ربط رکھنے والے اور شہریوں پر مرکوز ڈیجیٹل صحت کے نظام کے قیام کے وژن کو مزید تقویت ملی ہے۔

گروپ نے اپنے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے مختلف فیصلوں پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جامع جائزہ لیا، جن میں صلاحیت سازی کے اقدامات، ریاستی سطح پر نفاذ کے نظام کو مضبوط بنانا، مختلف سرکاری پروگراموں میں ڈیجیٹل صحت کے پلیٹ فارموں کا انضمام، نجی صحت خدمات فراہم کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت اور ڈیجیٹل صحت کے شعبے میں معلومات و تجربات کے تبادلے کے لیے بین الاقوامی تعاون شامل ہیں۔

مشن اسٹیئرنگ گروپ نےنشان دہی کی کہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن دنیا کے سب سے بڑے صحت کے ڈیجیٹل نظاموں میں سے ایک بن چکا ہے۔ اس کے تحت اب تک 93.95 کروڑ سے زائد آبھا (اے بی ایچ اے) نمبر جاری کیے جا چکے ہیں، 105 کروڑ صحت کے ریکارڈ ان سے منسلک کیے جا چکے ہیں، جبکہ قومی ڈیجیٹل صحت رجسٹریوں میں 5.33 لاکھ صحت مراکز اور 9.85 لاکھ صحت کے شعبہ سے وابستہ پیشہ ور افراد کا اندراج کیا جا چکا ہے۔ مشن کے تحت 2.72 لاکھ صحت کے مراکز نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن سے ہم آہنگ سافٹ ویئرکو اپنایا ہے، باہری مریضوں کے شعبے (او پی ڈی) میں تیز رفتار رجسٹریشن کے لیے تقریباً 24 کروڑ اسکین اینڈ رجسٹر ٹوکن جاری کیے جا چکے ہیں اور علاج کے ہر مرحلے میں مریض کی رضامندی پر مبنی صحت کی معلومات کے محفوظ اور بلا رکاوٹ تبادلے کو بھی ممکن بنایا گیا ہے۔

مشن اسٹیئرنگ گروپ نے ماڈل اضلاع، ماڈل صحت مراکز اور آروگیہ سیتو 2.0 جیسے اقدامات کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کی تیز رفتار توسیع کو بھی سراہا۔ ساتھ ہی آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم-جے اے وائی)،سی جی ایچ ایس، ای ایس آئی سی اور نکشے سمیت حکومت کےصحت سے متعلق اہم پروگراموں کے ساتھ اس کے انضمام کو مضبوط بنانے کو بھی سراہا گیا۔

ارکان نے مشاہدہ کیا کہ یہ اقدامات محفوظ ڈیجیٹل صحت ریکارڈ، تیز تر خدمات کی فراہمی اور ملک بھر میں صحت خدمات تک بلا رکاوٹ رسائی کو ممکن بنا کر صحت کے نظام کو زیادہ قابلِ رسائی، باہمی طور پر مربوط اور شہریوں پر مرکوز بنا رہے ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر مرکزی وزیر صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت صحت کا ایک مضبوط بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جا چکا ہے، لیکن اب اگلے مرحلے میں ملک بھر میں اس کے زیادہ سے زیادہ نفاذ اور مؤثر استعمال کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2047 تک وکست بھارت کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے صحت کے شعبے کو مضبوط بنانا ناگزیر ہے اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن اس سفر میں ایک کلیدی ستون کا کردار ادا کرے گا۔

جناب نڈا نےاس اعتماد کا اظہار کیا کہ مرکز، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور تمام متعلقہ فریقوں کے مسلسل باہمی تعاون سےہندوستان ایک مضبوط، جامع اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل صحتی نظام قائم کرے گا، جووکست بھارت 2047 کے وژن کی حقیقی عکاسی کرے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں سے اجتماعی طور پر کام کرنے کی اپیل کی تاکہ ہر ہندوستانی شہری کے لیے بلا رکاوٹ، محفوظ اور شہریوں پر مرکوز ڈیجیٹل صحت خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

مشن اسٹیرنگ گروپ نے آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور تمام شہریوں کے لیے بلا رکاوٹ، محفوظ اور باہم مربوط (انٹراوپریبل) ڈیجیٹل صحت خدمات کو ممکن بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

****

 

 

) ش ح –   م ع ن-  ن ع )

U.No. 9792


(रिलीज़ आईडी: 2283305) आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada