نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے آئی آئی اے ایس، شملہ کے زیر اہتمام ’وندے ماترم کے سفر‘  پر مستقل نمائش کے افتتاح اور سردار پٹیل کے اتحاد، یکجہتی اور وفاقیت کے نظریے پر بین الاقوامی سیمینار سے ورچوئل خطاب کیا


’وندے ماترم نے مادر وطن سے محبت کو ایک مقدس قومی فریضے میں بدل دیا‘: نائب صدر جمہوریہ

’اختراعات کسی قوم کو خوشحال بنا سکتی ہیں، لیکن قومیں نظریات کی بنیاد پر عظیم  بنتی ہیں‘: نائب صدر جمہوریہ

سردار پٹیل نے نہ صرف علاقوں کو متحد کیا بلکہ ہندوستانیوں کے دلوں کو بھی جوڑا: نائب صدر جمہوریہ

حب الوطنی کا اظہار ہر روز ایمانداری، بہترین کارکردگی اور مقصد کے اتحاد کے ذریعے ہونا چاہیے: نائب صدر جمہوریہ

प्रविष्टि तिथि: 10 JUL 2026 1:43PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدر جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز (آئی آئی اے ایس) ، راشٹرپتی نواس، شملہ، ہماچل پردیش کے زیر اہتمام ’وندے ماترم‘ سے متعلق مستقل نمائش کے افتتاح اور سردار پٹیل کے اتحاد، یکجہتی اور وفاقیت کے نظریے سے متعلق تین روزہ بین الاقوامی سیمینار سے ورچوئل خطاب کیا۔

 

 

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ قوم 2 تاریخی سنگ میل منا رہی ہے ۔قومی ترانے ’وندے ماترم‘  کی 150ویں سالگرہ اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کا 150واں یوم پیدائش۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مواقع محض تاریخ کو یاد کرنے کا ذریعہ نہیں ہوتے بلکہ اس کی روح سے دوبارہ جڑنے کا موقع فراہم کرتے ہیں اور ہمہ وقت قومی غور و فکر اور جشن کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز (آئی آئی اے ایس)  کو ایک ایسے ادارے کے طور پر بیان کرتے ہوئے جس نے چھ دہائیوں سے اعلیٰ ترین علمی تحقیق کو فروغ دیا ہے، نائب صدر جمہوریہ نے مستقل نمائش اور بین الاقوامی سیمینار کے انعقاد پر ادارے کی ستائش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے مشاہدہ کیا کہ اگرچہ اختراعات کسی قوم کو خوشحال بنا سکتی ہیں، لیکن بنیادی طور پر نظریات ہی کسی قوم کو حقیقی معنوں میں عظیم بناتے ہیں۔ بھارت کی آزادی کی تحریک کے دوران ’وندے ماترم‘ کے رول کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قومی گیت نے آزاد بھارت کے مشترکہ خواب کے ذریعے مختلف علاقوں، زبانوں، مذاہب اور سماجی پس منظر رکھنے والے لوگوں کو متحد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بے شمار متوالوں کے لیے ’وندے ماترم‘  حوصلے، قربانی اور امید کا ذریعہ بن گیا، جس نے مادر وطن سے محبت کو ایک مقدس قومی فریضے میں بدل دیا۔

تمل ناڈو کی مثالیں پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے آزادی کے مجاہدین جیسے وی او چدمبرم پلئی، تروپور کمارن، وانچیناتھن اور مہاکوی سبرامنیا بھارتی کی خدمات کو اجاگر کیا، جنہوں نے ’وندے ماترم ‘ کے جذبے سے تحریک حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ حب الوطنی کو صرف جدوجہد کے لمحات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کا اظہار ہر روز کردار میں ایمانداری، کام میں بہترین کارکردگی اور مقصد کے اتحاد کے ذریعے ہونا چاہیے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ مستقل نمائش آنے والی نسلوں، خصوصاً نوجوانوں کو تحریک فراہم کرے گی۔

سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نائب صدر  جمہوریہ نے کہا کہ جہاں ’وندے ماترم‘نے قوم کے جنم کے لیے تحریک فراہم کی، وہیں سردار پٹیل نے سیکڑوں شاہی ریاستوں کو ایک متحد جمہوریہ میں تبدیل کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل نے نہ صرف علاقوں کو متحد کیا بلکہ دلوں کو بھی جوڑا  اور ایک قوم، ایک آئین اور ایک مشترکہ تقدیر کی بنیاد رکھی۔

نائب صدر نے اعتماد ظاہر کیا کہ آئندہ تین روز کے دوران ہونے والی گفت و شنید بامعنی بصیرت فراہم کرے گی اور قوم کی تعمیر کے لیے سردار پٹیل کے دیرپا نظریے کو مزید گہرائی سے سمجھنے میں معاون ثابت ہوگی۔

اپنے اختتامی کلمات میں نائب صدر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ’ وندے ماترم ‘کے لازوال پیغام اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پائیدار وراثت کو آگے بڑھائیں اور ایک متحد، پُراعتماد اور شمولیتی بھارت کے عزم کو مزید مستحکم  کریں۔

***

ش ح ۔ ش ب۔ م الف

U. No.9790


(रिलीज़ आईडी: 2283284) आगंतुक पटल : 19
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Malayalam