وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے کھیلوں کی ایک تقریب کے لیے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا

प्रविष्टि तिथि: 10 JUL 2026 8:21AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب انتھونی البانیزی اور ریاست وکٹوریہ کی وزیرِاعلیٰ محترمہ جیسنٹا ایلن کے ہمراہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا، جہاں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں  سے متعلق تعلقات کے جشن کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے کئی نامور  کھلاڑی ، جن میں جناب اسٹیو وا اور محترمہ لیزا ستھالیکر شامل تھیں، بھی موجود تھے۔ اس دورے نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کھیل، ثقافتی تبادلے اور  عوام سے عوام کے درمیان رابطے بھارت اور آسٹریلیا کی ا ہمیت  کی حامل جامع شراکت داری کے اہم ستون بن چکے ہیں۔                               

اس تقریب  میں  دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ طور پر بھارت۔آسٹریلیا کھیلوں میں تعاون کا روڈ میپ جاری کیا، جس کا مقصد کھیلوں کی تربیت اور صلاحیت سازی، کھیلوں کی سائنس و ٹیکنالوجی، اور کھیلوں کی صنعت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس روڈ میپ کے تحت بھارت۔آسٹریلیا یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کا بھی منصوبہ ہے۔ دونوں رہنماؤں نے کھیلوں کے میدان میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی خیرمقدم کیا۔

اجتماع سے طاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کھیل لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا منفرد وسیلہ ہیں، اور اس بات پر زور دیا کہ یہ روڈ میپ دونوں ممالک کو کھیلوں کے شعبے میں اپنی شراکت داری کو مزید وسعت اور تنوع دینے کا موقع فراہم کرے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کے کرکٹ عالمی کپ میں کامیابی پر آسٹریلیا کو مبارکباد بھی دی۔وزیراعظم مودی نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ بھارت اور آسٹریلیا بین الاقوامی کھیلوں کے ایک اہم عشرے میں مشترکہ طور پر داخل ہو رہے ہیں، جب بھارت 2030 میں دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے فرائض انجام دےگا، جبکہ 2032 کے برسبین اولمپکس کی میزبانی آسٹریلیا کرےگا۔ وزیر اعظم کہا کہ یہ پیش رفت کھیلوں اور اس سے وابستہ صنعتوں میں دونوں ممالک کے درمیان مزید قریبی دوطرفہ تعاون کے لیے فطری موقعے پیدا کرتی ہے۔

دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے کبڈی، آسٹریلین فٹ بال اور کرکٹ کے نمائشی مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوان کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔

اس دورے  سےبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں مضبوط ہوتے تعلقات اور عوامی روابط کی بھرپور عکاسی ہوتی ہے۔

****

ش ح۔ش م۔ ش ا

U NO: 9780


(रिलीज़ आईडी: 2283190) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Bengali , Manipuri , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam