وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انشورنس ڈویژن، محکمہ برائے مالیاتی خدمات نے مئی 2026 کے لیے گروپ اےزمرے میں  شکایات کے ازالے کے جائزے اور اشاریے (جی آر اے آئی) میں دوسرا مقام  حاصل کیا


بینکنگ ڈویژن، محکمہ برائے مالیاتی خدمات کے گروپ  اے زمرے میں چھٹے مقام پر ہے

प्रविष्टि तिथि: 09 JUL 2026 3:05PM by PIB Delhi

محکمہ برائے مالیاتی خدمات (بینکاری اور بیمہ ڈویژن) کو ہر سال ڈھائی لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوتی ہیں۔ نومبر 2025 سے یہ محکمہ شکایات کے ازالے کے جائزے اور اشاریے (جی آر اے آئی) کی درجہ بندی میں مسلسل سرفہرست 10 وزارتوں اور محکموں میں شامل رہا ہے۔ مئی 2026 کے لیے محکمہ برائے انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات کی جانب سے جاری کردہ جی آر اے آئی درجہ بندی میں بیمہ ڈویژن نے گروپ اے (جہاں 500 یا اس سے زیادہ شکایات درج ہوتی ہیں) میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے، جبکہ بینکاری ڈویژن اسی زمرے میں چھٹے نمبر پر رہا۔

7 جنوری 2024 سے مالیاتی خدمات کے سکریٹری ذاتی طور پر بے ترتیب طور پر منتخب کی گئی 20 شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس جائزہ اجلاس میں شکایت کنندگان براہِ راست متعلقہ مالیاتی اداروں کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد صارفین کا اعتماد مضبوط بنانا اور ان کی شکایات کا مؤثر اور بامعنی ازالہ یقینی بنانا ہے۔

محکمہ مالیاتی خدمات نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی)، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے) اور تمام سرکاری بینکوں کے اشتراک سے " شکایات کے ازالے کا مؤثر نظام" کے موضوع پر ورکشاپس بھی منعقد کی ہیں۔ ان نشستوں میں شکایات کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اداروں کو ترغیب دی گئی کہ وہ صارفین کے مسائل کو پیشہ ورانہ انداز، شفافیت اور ہمدردی کے جذبے کے  ساتھ حل کریں، تاکہ عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو اور خدمات کی فراہمی کے معیار میں نمایاں بہتری آئے۔ حکومت کا مقصد حکمرانی کے نظام کو زیادہ شفاف، جوابدہ اور عوامی ضروریات کے مطابق بنانا ہے۔

****

ش ح۔م ع۔ت ع

U.No. 9756


(रिलीज़ आईडी: 2282863) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu