|
نمبر شمار
|
عنوان
|
مختصر تفصیل
|
|
1
|
دفاع اور سلامتی کے تعاون پر مشترکہ اعلامیہ (جے ڈی ڈی ایس سی)
|
سلامتی سے متعلق موجودہ مشترکہ اعلامیہ کی تجدید (2009)۔ یہ افواج کے باہمی تعاون، صلاحیت سازی، میری ٹائم ڈومین، دفاعی صنعتی تعاون، سائبر سکیورٹی اور ٹیکنالوجی، انسداد دہشت گردی، ایس اے ڈی آر ، اور ،یو این سی ایل او ایس ، اے ایس ای اے این ، پی آئی ایف ، آئی او آر اے میں مربوط نقطہ نظر کو تعاون کے شعبوں کے طور پر نشان زد کرتا ہے۔
|
|
2
|
میری ٹائم سکیورٹی تعاون کا روڈ میپ (ایم ایس سی آر)
|
یہ معلومات کے تبادلے، صلاحیت سازی، اور آپریشنل کوآرڈینیشن کو فروغ دے کر سمندری سلامتی کے تعاون کو بڑھاتا ہے۔
|
|
3
|
توانائی کے تحفظ پر ہند-آسٹریلیا کا مشترکہ بیان
|
یہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں توانائی کی سلامتی کے لیے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
|
|
4
|
ہند-آسٹریلیا سول نیوکلیئر معاہدے کے انتظامی ترتیب کو حتمی شکل دی گئی
|
2014 میں دستخط کیے گئے ہند-آسٹریلیا سول نیوکلیئر معاہدے کو فعال بناتا ہے، اور آسٹریلیا سے ہندوستان کو یورینیم کی فراہمی کی راہ ہموار کرتا ہے۔
|
|
5
|
سائبر، کریٹیکل ٹیکنالوجی، سپلائی چین (پی اے سی ٹی ایس )کے لیے آسٹریلیا-ہند شراکت داری
|
سائبر اور سائبر سے لیس کریٹیکل ٹیکنالوجی کے تعاون سے متعلق 2020 کے فریم ورک کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس کا مقصد قومی اور علاقائی سلامتی کی حمایت کرنا، اہم سپلائی چین کو مزید لچکدار بنانے کے لیے تعاون کو فروغ دینا، اور اہم ٹیکنالوجیز، سائبر سکیورٹی، اور ڈیجیٹل لچک میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
|
|
6
|
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) اور آسٹریلیا کی میری ٹائم بارڈر کمانڈ(ایم بی سی) کے درمیان مفاہمت نامہ۔
|
یہ آئی سی جی اور ایم بی سی کے درمیان میری ٹائم لا انفورسمنٹ، ڈومین کی بیداری، اور سمندری سرحدی تحفظ کے شعبے میں تعاون قائم کرتا ہے۔
|
|
7
|
2028-29 کے لیے آسٹریلیائی ڈیفنس کالج میں ہندوستانی ملٹری انسٹرکٹر کو آسٹریلیا کی دعوت
|
2028-29 میں آسٹریلیائی ڈیفنس کالج میں ہندوستانی فوجی انسٹرکٹر کی تعیناتی کا اعلان
|
|
8
|
وزارت برائے ہنر مندی اور انٹرپرینورشپ(ایم ایس ڈی ای) اور تکنیکی اور اعلیٰ تعلیم (ٹی اے ایف ای)، مغربی آسٹریلیا کی حکومت کے درمیان کان کنی اور کان کنی کے آلات، ٹیکنالوجی اور خدمات (ایم ای ٹی ایس) میں سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کے لیے مفاہمت نامے
|
یہ مفاہمت نامہ نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) بھونیشور میں کان کنی کے آلات، ٹیکنالوجی اور خدمات کا سنٹر آف ایکسی لینس قائم کرتا ہے تاکہ کان کنی کے آپریشن، مائن سیفٹی، منرل پروسیسنگ، مائن مشینری وغیرہ کے ذیلی شعبوں میں اکیڈمک ایکسیلنس کا ایک مرکز تیار کیا جا سکے۔
|
|
9
|
ہندوستان (بنگلور) میں اپنے کیمپس کے قیام کے لیے فلنڈرز یونیورسٹی کو لیٹر آف انٹینٹ(ایل او آئی)
|
بنگلور میں فلنڈرز یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
|
|
10
|
نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) اور آسٹریلین اسکلز کوالٹی اتھارٹی(اے ایس کیواے) کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط
|
یہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت(ٹی وی ای ٹی) میں معیار کی یقین دہانی کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ یہ پیشہ ورانہ تربیت کے نظام میں ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کرے گا، ترجیحی شعبوں میں پیشہ ورانہ معیارات کی ہم آہنگی اور یکسانیت کرے گا، اور اہلکاروں، عملے کے تبادلے، مشترکہ ورکشاپس/تحقیق کی سرگرمیوں کی استعداد کار میں اضافہ کرے گا۔
|
|
11
|
ہندوستانی نوادرات کی واپسی
|
3 ہندوستانی نوادرات کی وطن واپسی:
- نندی بیل ، شیو کی سواری [تفصیل: تمل ناڈو، انڈیا، گیارہویں سے بارہویں صدی کا گرینائٹ]
- کالی کے ساتھ ترشول [بھدرکالی] [تفصیل: تمل ناڈو، ہندوستان، 11ویں صدی کی کانسے کی تعمیر]
- چھ سروں والا اسکند (کارتکیہ) [تفصیل: تمل ناڈو، انڈیا، 12ویں صدی کا بیسالٹ]
|
|
12
|
روف ٹاپ سولر ٹریننگ اکیڈمی کی شروعات
|
پنڈت دین دیال انرجی یونیورسٹی، گاندھی نگر میں محکمہ موسمیاتی تبدیلی، ماحولیات اور پانی(ڈی سی ای ای ڈبلیو) ، انڈیا کی سیکٹر سکلز کونسل فار گرین جابز(ایس ایس سی جی جے) ، آر ای این ای ڈبلیو کے تعاون سے قائم اور فعال کیا گیا۔ 2000 خواتین اور نوجوانوں کو سولر ٹیکنیشن/ انسٹالرز/ ہیلپر کے طور پر تربیت دینے کا مقصد۔ جنوری 2024 میں وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کی گئی پی ایم سوریہ گھر یوجنا اور ہندوستان کے سبز توانائی کے سفر کی حمایت کرتا ہے۔
|
|
13
|
آسٹریلیا-کناڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن (اے سی آئی ٹی آئی )پارٹنرشپ کے تحت مفاہمت نامہ
|
آسٹریلیا-کناڈا-انڈیا ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ((اے سی آئی ٹی آئی ) پارٹنرشپ کے تحت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور اختراعات میں سہ فریقی تعاون کو آگے بڑھانے کا مقصد
|
|
14
|
جیو سائنس آسٹریلیا (جے اے) اور جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی )کے درمیان مفاہمت نامے
|
یہ 2015 میں دستخط کیے گئے سائنسی اور تکنیکی تعاون کے مفاہمت نامےکو آگے بڑھاتا ہے۔ جس کا مقصد دریافت کے جدید طریقہ کار کو اپنانا، صلاحیت سازی اور مہارت کی ترقی، اور جی ایس آئی انفراسٹرکچر کی تکنیکی اپ گریڈیشن اور جدید کاری کاموں کا فراہم کرنا ہے۔
|
|
15
|
کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر ) اور آئی پی آسٹریلیا کے درمیان روایتی نالج ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی کا معاہدہ
|
یہ آئی پی آسٹریلیا کو روایتی نالج ڈیجیٹل لائبریری (ٹی کے ڈی ایل )ڈیٹا بیس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
|
|
16
|
کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر )اور یونیورسٹی آف میلبورن کے درمیان مفاہمت نامے
|
یہ معاہدہ مستقبل میں تعاون کے لیے دونوں اداروں کے درمیان روابط قائم کرتا ہے جس میں ادویات کے ہدف کی شناخت، ٹرینی پروگرام، اور فیکلٹی ایکسچینج پروگراموں کے لیے باہمی تحقیقی پروگرام شامل ہیں۔
|
|
17
|
ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ(ایس آر ایف ٹی آئی) ، کولکاتہ کے درمیان گریفتھ فلم اسکول، ساؤتھ برسبین، آسٹریلیا کے درمیان مفاہمت نامہ ۔
|
یہ مشترکہ تعلیمی سرگرمیاں اور ورکشاپس، سنیما اور اس سے منسلکہ شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی ترقی، اور قلیل مدتی ورکشاپس، یا سمر اسکولوں میں تعاون سمیت باہمی تال میل کے لیے لچکدار اور کھلا فریم ورک قائم کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
|
|
18
|
وکٹوریہ یونیورسٹی کو منظوری نامہ سونپا گیا
|
یہ وکٹوریہ یونیورسٹی کو گروگرام میں اپنا کیمپس قائم کرنے اور چلانے کی اجازت دیتا ہے۔
|