وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے ہمت، جرأت اور ثابت قدمی کی قوت کو اجاگر کرنے والا ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
08 JUL 2026 7:48AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہمت کسی بھی ملک کی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی حوصلہ ملک کو سخت سے سخت چیلنجوں کے باوجود متحد رہنے اور ترقی، خوشحالی اور خود انحصاری کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر سنسکرت کا ایک حکمت آموز قول -سبھاشیتم بھی شیئر کیا:
“चलन्ति गिरयः कामं युगान्तपवनाहताः।
कृच्छ्रेऽपि न चलत्येव धीराणां निश्चलं मनः।। ”
اس حکمت آموز قول کا مفہوم یہ ہے کہ قیامت خیز طوفانوں کے جھکڑوں سے پہاڑ بھی لرز اٹھتے ہیں اور اپنی جگہ سے ہل جاتے ہیں، لیکن شدید ترین آزمائشوں میں بھی ثابت قدم اور باہمت انسان کا ذہن نہ متزلزل ہوتا ہے اور نہ ہی اپنا سکون کھوتا ہے۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
चलन्ति गिरयः कामं युगान्तपवनाहताः।
कृच्छ्रेऽपि न चलत्येव धीराणां निश्चलं मनः।।”
*****
ش ح- ظ الف- م ش
UR-9687
(रिलीज़ आईडी: 2282322)
आगंतुक पटल : 12