خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت، 8 سے 9 جولائی 2026 تک کوچی میں برکس  خواتین وزراء کے اجلاس کی ميزبانی کرے گا


بھارت کی برکس صدارت کے تحت، برکس رکن ممالک کی خواتین وزراء ’خواتین کی قیادت میں ترقی‘ کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائیں گی

प्रविष्टि तिथि: 07 JUL 2026 10:17AM by PIB Delhi

بھارت اپنی برکس  صدارت 2026 کے تحت، 8 اور 9 جولائی 2026 کو ، کیرالہ کے کوچی میں ’برکس خواتین وزراء کے اجلاس‘ کی ميزبانی کرے گا۔ برکس کے رکن ممالک کے وزراء اور وفود کے سربراہان باہمی تعاون کو مضبوط کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کو آگے بڑھانے، اور سب کی شمولیت پر مبنی، لچکدار اور پائیدار ترقی کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنے کے لیے ایک جگہ جمع ہوں گے۔

بھارت کی برکس صدارت چار اہم ستونوں پر قائم ہے: لچک ، جدت طرازی، تعاون اور پائیداری۔ خواتین کے اس خصوصی سیشن (برکس ویمن ٹریک) کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے تاکہ ان تمام شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یہ وزارتی اجلاس ’برکس ویمن ورکنگ گروپ‘ کے اس اجلاس کے فوراً بعد ہو رہا ہے جو 6 اور 7 جولائی 2026 کو منعقد ہوا تھا، جہاں اعلیٰ حکام نے ویمن ٹریک کے تحت ترجیحی شعبوں پر تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی تھی۔ ورکنگ گروپ کی طرف سے رکھی گئی اس مضبوط بنیاد کو آگے بڑھاتے ہوئے، وزراء اب مجوزه نتائج پر غور و خوض کریں گے اور برکس رکن ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی طے کریں گے۔

بھارت کی برکس صدارت کے موضوع ’’مدافعت ،  جدت طرازی، تعاون اور پائیداری کے لیے مستقبل کی تیاری‘‘ کے تحت، جو کہ عوامی فلاح اور انسانیت کو اولیت دینے والے نظریے کی عکاسی کرتا ہے، یہ وزارتی اجلاس اعلیٰ سطحی گفتگو کا ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ اس میں خواتین کی قیادت کو فروغ دینے، معاشی مواقع بڑھانے، ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کو مضبوط کرنے، کاروباری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، اور ماحولیاتی تبدیلیوں، غذائی تحفظ اور غذائیت میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ یہ مباحثے عملی تعاون کو بڑھانے اور صنفی برابری کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے برکس رکن ممالک کی مشترکہ خواہشات کی عکاسی کریں گے۔

اس وزارتی اجلاس کے ساتھ ساتھ مختلف نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جن میں دیہی ترقی، سائنس اور ٹیکنالوجی(ایس ٹی ای ایم)، غذائیت، تعلیم اور دیگر کئی شعبوں میں ’خواتین کی قیادت میں ترقی‘ کے حوالے سے بھارت کی کامیابیوں کو پیش کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ایک اہم توسیعی اجلاس اور نامور ماہرین، پالیسی سازوں اور تجربہ کار افراد کے درمیان مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشنز  بھی شامل ہوں گے، جو تجربات کے تبادلے، نئے طریقوں کو شیئر کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع فراہم کریں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔   ع ح۔ع ن)

U. No.9639


(रिलीज़ आईडी: 2281883) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam