وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے عاجزی اور بے لوث خدمت کی خوبیوں کو اجاگر کرنے والا سنسکرت کاایک ’سبھاشتم‘مشترک کیا
प्रविष्टि तिथि:
07 JUL 2026 10:01AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ خوشحالی و کامرانی کا اصل ثمرہ عاجزی وانکساری اور بے لوث خدمت میں پنہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کامیابی اسی وقت ثمرآور ہوتی ہے جب اس کا مقصد عوامی بہبود اور معاشرے کی بھلائی ہو۔
وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک ’سبھاشتم‘بھی شیئر کیا—
“भवन्ति नम्रास्तरवः फलोद्गमैर्नवाम्बुभि-र्दूर-विलम्बिनो घनाः। अनुद्धताः सत्पुरुषाः समृद्धिभिः स्वभाव एवैष परोपकारिणाम्॥”
اس سبھاشتم کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح پھلوں سے لدے ہوئے درخت اور پانی سے بھرے بادل زمین کی طرف جھک جاتے ہیں، بالکل اسی طرح نیک اور شریف انسان بھی دولت اور شہرت حاصل کرنے کے بعد عاجزی اختیار کرتے ہیں۔ وہ غرور کرنے کے بجائے اپنی زندگی معاشرے کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر لکھا؛
’’خوشحالی کا اصل حسن عاجزی اور دوسروں کی بھلائی میں پنہا ہے۔ کامیابی وہی بامعنی ہے، جس میں عوامی بہبود اور خلق خدا کی بھلائی کا جذبہ سب سے اوپر ہو۔‘‘
भवन्ति नम्रास्तरवः फलोद्गमैर्नवाम्बुभि-र्दूर-विलम्बिनो घनाः।
अनुद्धताः सत्पुरुषाः समृद्धिभिः स्वभाव एवैष परोपकारिणाम्॥”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ع ح۔ع ن)
U. No. 9637
(रिलीज़ आईडी: 2281882)
आगंतुक पटल : 18
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam