لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کےیوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کیا
مرکزی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ نے بھی خراج عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
06 JUL 2026 5:56PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے آج سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اراکین پارلیمنٹ کی قیادت کی۔
اس موقع پر وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ، وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان،پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو، قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور جناب ارجن رام میگھوال، اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش، کئی ممبران پارلیمنٹ، سابق ممبران پارلیمنٹ، لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ، راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل جناب پی سی مودی اور دیگر معززین نے بھی ڈاکٹر مکھرجی کی تصویر پرگلہائے عقیدت نذر کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی ایک عظیم رکن پارلیمنٹ، ممتاز ماہر تعلیم، متحرک سیاست داں اور قومی یکجہتی اور سالمیت کے مضبوط حامی تھے۔6 جولائی 1901 کو پیدا ہونے والے ڈاکٹر مکھرجی نے عوامی زندگی، تعلیم اور ملک کی تعمیر میں اہم خدمات انجام دیں۔ وہ کلکتہ یونیورسٹی کے سب سے کم عمر وائس چانسلر تھے اور بعد میں انہوں نے ہندوستان کی سیاسی اور پارلیمانی زندگی میں اہم رول ادا کیا۔
ڈاکٹر مکھرجی پہلی لوک سبھا کے رکن تھےاور اپنی فصاحت، علمی گہرائی اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے لئے جانے جاتے تھے۔پارلیمانی مباحثوں اور قومی مسائل پر ان کے خیالات نے انہیں ایک وژنری لیڈر کے طور پر قائم کیا۔ وہ قومی یکجہتی اور عوامی خدمت کے لئے اپنی غیر متزلزل وابستگی کے لیے یاد کیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا پورٹریٹ، سمویدھان سدن کے سنٹرل ہال میں نصب ہے، جسے مشہور مصور جناب این ایس سُبّا کرشن نے بنایا ہے۔ اس کی نقاب کشائی 31 مئی 1991 کو اس وقت کے صدرجمہوریہ ہند جناب آر وینکٹ رمن نے کی تھی۔
***
ش ح۔ ک ا۔ ع د
U.NO.9622
(रिलीज़ आईडी: 2281785)
आगंतुक पटल : 15