نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ  نے انتخابی فہرست پر خصوصی نظر ثانی کے تحت ایس آئی آر گنتی فارم جمع کرایا ؛ اہل رائے دہندگان سے اس عمل میں شامل ہونے کی اپیل کی


ہندوستان کی متحرک جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے درست اور تازہ ترین انتخابی فہرست ضروری ہے: نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے انتخابی فہرست کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی کے عمل  میں عوامی تعاون پر زور دیا

प्रविष्टि तिथि: 04 JUL 2026 12:50PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج انتخابی فہرست پرخصوصی  تفصیلی نظر ثانی کے عمل (ایس آئی آر) کے تحت اپنا باضابطہ طور پر بھرا ہوا گنتی فارم جمع کرایا ۔

چیف الیکٹورل آفیسر ، دہلی ، جناب اشوک کمار نے انتخابی  حکام کے ساتھ مل کر دہلی میں انتخابی فہرست پر جاری خصوصی تفصیلی نظر ثانی کے عمل کے  حصے کے طور پر اپ راشٹرپتی بھون میں گنتی کے عمل میں سہولت فراہم کی ۔

اس موقع پر نائب صدر نے تمام رائے دہندگان  سے پُرزور اپیل کی کہ وہ اس عمل میں  سرگرم طور پر حصہ لیں، اور اس بات پر زور دیا کہ درست، جامع اور تازہ ترین انتخابی فہرست (الیکٹورل رول) ایک مضبوط اور توانا جمہوریت کی بنیاد ہے۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے انتخابی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

 

۔۔۔۔

ش ح۔ا س۔ ت ح ۔      

U 9543–


(रिलीज़ आईडी: 2281036) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Gujarati , Tamil , Malayalam