امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امیت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر میں“پی ایم فیملی کیئر ٹریکر” پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور اس موقع پر بچوں کو پولیوخوراک بھی پلائی
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے طویل مدتی پالیسیاں تشکیل دے کر، ان کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنا کر اور انہیں زمینی سطح پر مؤثر طریقے سے نافذ کر کے جامع اور ہمہ گیر ترقی کو ایک نئی صورت دی ہے
پیدائش اور موت کے اندراج کے اعداد و شمار کے ساتھ مربوط ، پی ایم فیملی کیئر ٹریکر ہر بچے کو ایک منفرد شناختی کارڈ فراہم کرے گا ، اس بات کو یقینی بنائے گا کہ سرکاری اسکیموں کے فوائد خود بخود اور بروقت ان تک پہنچیں
پی ایم فیملی کیئر ٹریکرمستحق افراد کی پہچان، حکومتی رسائی اور فلاحی اسکیموں کی مؤثر ترسیل جیسے اہم چیلنجوں کو حل کرے گا
ایک مربوط نگرانی کے نظام کے ذریعےپی ایم فیملی کیئر ٹریکر ضرورت مند افراد تک حکومتی فلاحی اسکیموں کے فوائد کی مؤثر ترسیل کو یقینی بنائے گا
ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفرکے ذریعے مودی حکومت نے غریبوں تک شفاف اور مؤثر فلاحی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا نظام قائم کیا ہے
صرف 12 سالوں میں ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کئی نسلوں سے غریب خاندانوں کو متاثر کرنے والے متعدد دیرینہ مسائل کو حل کئے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
28 JUN 2026 9:51PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امیت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں‘پی ایم فیملی کیئر ٹریکر’پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی جناب بھوپیندر پٹیل ، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب گووند موہن اور کئی دیگر معززین موجود تھے ۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کےوزیر جناب امیت شاہ نے کہا کہ آزادی کے بعد بھارت کی سو سالہ تاریخ جب بھی لکھی جائے گی تو اس کے دو حصے ہوں گے۔ پہلا حصہ 2014 سے پہلے کا بھارت اور دوسرا حصہ 2014 کے بعد کا بھارت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2014 کے انتخابات میں بھارت کے عوام نے اُس وقت کے گجرات کے وزیراعلیٰ جناب نریندر مودی جی کو ملک کا وزیرِ اعظم منتخب کیا۔ ان کے مطابق 2014 کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کے ہر شعبے میں ایک بڑی تبدیلی آئی ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے ملک کی ہمہ گیر اور جامع ترقی کی ایک نئی تعریف قائم کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے نہ صرف ہر شعبے میں طویل مدتی پالیسیاں بنائی ہیں بلکہ ان کی مسلسل نگرانی بھی کی ہے اور ان کے مؤثر نفاذ کو زمینی سطح پر یقینی بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کو مضبوط بنانے، ثقافت کے تحفظ، نئی تعلیمی پالیسی کے نفاذ، معیشت کے فروغ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خود کفالت کی جانب پیش رفت اور ہر شعبے میں بروقت پالیسی سازی اور ان میں بہتری کے لیے بھی مسلسل کام کیا گیا ہے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت میں کروڑوں غریب افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم مودی کی جانب سے غریبوں کے لیے بھیجی جانے والی ہر رقم براہِ راست مستحقین تک پہنچتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) کے ذریعے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 12 سالوں میں حکومت نے کروڑوں غریب خاندانوں کو گھر، بجلی، نل کا پانی، بیت الخلا، گیس سلنڈر، ماہانہ 5 کلو مفت اناج، 5 لاکھ روپے تک مفت علاج اور 90 فیصد سستی ادویات کی سہولت فراہم کی ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے کروڑوں ایسے لوگوں کو ان کا جائز حق دیا ہے جو آزادی کے بعد سے ایک آزاد بھارت میں اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے صرف 12 سال میں ان مسائل کو حل کر دیا ہے جو ملک میں کروڑوں لوگوں کے درمیان نسلوں سے موجود تھے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ آج یہاں ہر فرد کے لیے گورننس کو ٹریک کرنے کا ایک مؤثر نظام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بچوں کو پولیو کی خوراک دی گئی اور غذائی کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیدائش اور وفات کے ڈیٹا کو اس پورے نظام کے ساتھ مربوط کر کے ہر بچے کو ایک شناختی کارڈ اور منفرد نمبر فراہم کرنے کا کام “پی ایم فیملی کیئر ٹریکر” کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔ان کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے تمام حکومتی اسکیموں کے فوائد مستحقین تک پہنچائے جائیں گے۔ پی ایم فیملی ٹریکر ایک مربوط نگرانی کا نظام تشکیل دے گا جس کے تحت ضرورت مند افراد کی نشاندہی کی جائے گی اور ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی جی نے ملک کے صحت کے شعبے میں ایک انقلابی تبدیلی لائی ہے۔ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی صحت کی ضروریات کے مطابق متعدد اقدامات شروع کیے ہیں، جن میں ڈاکٹروں کی دستیابی میں اضافہ، کروڑوں شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت، سستی ادویات کی فراہمی، صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا، اور آیوش کے ذریعے بھارت کے روایتی طبی نظام کو فروغ دینا شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پی ایم فیملی کیئر ٹریکر کا آغاز ان تمام اقدامات کی نگرانی کے لیے کیا گیا ہے۔
********
) ش ح ۔ ش آ۔ ت ع)
U.No. 9455
(रिलीज़ आईडी: 2280293)
आगंतुक पटल : 9