PIB Backgrounder
ایم اے این اے ایس: منشیات کے خلاف ایک ڈیجیٹل ڈھال
قومی نارکوٹکس ہیلپ لائن: نشہ مکت بھارت کے لیے شہریوں کو بااختیار بنانا
प्रविष्टि तिथि:
02 JUL 2026 11:22AM by PIB Delhi
ایم اے این اے ایس: ایک ایسا ڈھانچہ جو شہریوںکو بااختیار بناتا ہے
حکومت نے منشیات کے استعمال اور منشیات کی اسمگلنگ کو سماجی اور صحت عامہ کے بڑے چیلنجوں کے طور پر نشاندہی کی ہے۔ یہ مسائل صرف افراد تک محدود نہیں ہیں، بلکہ خاندانوں، برادریوں اور عوامی تحفظ پر وسیع اثرات مرتب کرتے ہیں۔ شہریوں کی مضبوط شراکت اور معاون خدمات تک آسان رسائی کو یقینی بنانے کے لیے، حکومت نے ایک قابل رسائی اور خفیہ پلیٹ فارم کی ضرورت کو تسلیم کیا ،جہاں لوگ منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع دے سکیں اور ضروری مدد حاصل کر سکیں۔
اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے قومی نارکوٹکس ہیلپ لائن(ایم اے این اے ایس(مادک پردارتھ نشیدھ آسوچنا کیندر) کا آغاز 18 جولائی 2024 کو کیا گیا، جو نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی) وزارت داخلہ، حکومت ہند کے تحت ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن(ڈی آئی سی) کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔ یہ ایک محفوظ اور ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے، جو شہریوں کو منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع دینے، مشاورت حاصل کرنے اور کسی بھی وقت بحالی کی سہولیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
ایم اے این اے ایس ڈیجیٹل انڈیا کے وژن اور نشہ مکت بھارت کے مشن کو یکجا کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم قومی ہیلپ لائن نمبر1933، سرکاری پورٹل، ای میل اور یوایم اے این جی ایپ کے ذریعے دستیاب ہے۔ ان پلیٹ فارمز کے ذریعے سہولت فراہم کر کے ایم اے این اے ایس شہریوں کو منشیات کے خلاف جنگ میں خاموش تماشائی بنے رہنے کے بجائے فعال کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔
|
کیا آپ جانتے ہیں؟
ہندوستان میں منشیات کے استعمال کے پھیلاؤ پر ملک کی پہلی جامع رپورٹ (2019) نے منشیات کے مسئلے کے حقیقی پیمانے کو بے نقاب کیا۔
- تقریباً16 کروڑ لوگ شراب پیتے ہیں، جن میں سے 5.7 ؍کروڑ سے زیادہ شدید متاثر ہیں۔
- 3.1 کروڑ لوگ بھنگ کا استعمال کرتے ہیں،2.26 ؍کروڑ لوگ اوپیئڈز (افیون طبقے کی منشیات) استعمال کرتے ہیں، اور تقریباً1.18 کروڑ لوگ درد کش ادویات استعمال کرتے ہیں۔
- تقریباً 2.8 کروڑ افراد صرف اوپیئڈز پر انحصار کرتے ہیں، جن میں سے تقریباً 28 لاکھ افراد کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔
|
ایم اے این اے ایس میں کیاخصوصیات ہیں:
ایم اے این اے ایس کو شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ معلومات کی اطلاع دینے، مشاورت کی تلاش اور عوامی بیداری بڑھانے کے لیے ایک واحد پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
- شہری نام بتائے بغیر منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی فروخت، غیر قانونی کاشت اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کی اطلاع دے سکتے ہیں۔
- منشیات کی لت سے متاثر ہ افراد مشاورت اور مدد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کالوں کوسماجی انصاف و اختیارات کی وزارت کی ہیلپ لائن نمبر 14446 پر منتقل کی جاتی ہیں۔
- یہ خدمات ہیلپ لائن نمبر 1933، ویب پورٹل اور امنگ ایپ کے ذریعےہفتے کے ساتوں دن اور 24گھنٹے(7x24) دستیاب ہیں، جو ملک بھر کے شہریوں تک رسائی کو یقینی بناتی ہیں۔
- ڈیجیٹل ٹکٹ جنریشن اور ورک فلو مینجمنٹ سسٹم متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کے تیزی سے تبادلے کے قابل بناتا ہے، رابطہ کاری اور کارروائی کی رفتار کو بہتر بناتا ہے۔
- کثیر لسانی کال سپورٹ، اسمارٹ آئی وی آر ایس ، چیٹ بوٹ انضمام اور علاقائی زبانوں میں معاونت جیسی جامع خصوصیات تیار کی جا رہی ہیں تاکہ رسائی کو مزید وسیع کیا جا سکے۔
|
میں نشے کے عادی کی مدد کیسے کر سکتا ہوں؟
منشیات کے عادی افراد منشیات کی طلب اور رسد کے شیطانی چکر میں ایک متاثرہ فریق ہوتے ہیں۔ انہیں عزت و احترام کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے اور قریبی سرکاری منشیات سے نجات کے مرکز میں پیشہ ورانہ اور طبی مدد حاصل کرنے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔ انہیں مشاورت اور تھراپی کے لیے بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
|
اثر: عوامی اعتماد میں مسلسل اضافہ
ایم اے این اے ایس کی شروعات کے بعد سےشہریوں تک رسائی میں وسعت آئی ہے۔ عوامی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنایا ہے اور منشیات کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو بہتر بنایا ہے۔ اس پلیٹ فارم نے شہریوں کو محفوظ ذرائع کے ذریعے منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی اطلاع دینا مزید آسان بنا دیا ہے۔ اس نے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے کو بھی مضبوط کیا ہے، جس سے منشیات کی اسمگلنگ اور منشیات کے استعمال کے خلاف ردِعمل کے نظام میں بہتری آئی ہے۔
اس نے ملک بھر میں مشاورت، بحالی اور آگاہی کی خدمات تک رسائی کو بھی بہتر بنایا ہے۔ پیشہ ورانہ مشاورت کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہری منشیات کے استعمال سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مدد حاصل کرنے میں زیادہ آمادگی دکھا رہے ہیں۔ آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی سرگرمیوں نے انسداد منشیات مہمات میں عوام اور نوجوانوں کی وسیع تر شرکت کو فروغ دیا ہے۔ پلیٹ فارم کے مکمل طور پر ڈیجیٹل ورک فلو نے رابطہ کاری اور خدمات کی فراہمی میں بہتری پیدا کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی پر مبنی شہری شمولیت کے ذریعے نشہ مکت بھارت کے وسیع وژن کی بھی معاونت کر رہا ہے۔
ایم اے این اے ایس کس طرح ڈیجیٹل انڈیا کے وعدے کو مضبوط بناتا ہے:
ایم اے این اے ایس اس بات کی ایک موثر مثال ہے کہ کس طرح ٹیکنالوجی کا استعمال شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈیجیٹل انڈیا مشن کے وژن کو درج ذیل عملی اور موثر طریقوں سے آگے بڑھاتا ہے:
- ایم اے این اے ایس ہفتے کے ساتوں دن اور 24گھنٹے(24x7) فعال رہتا ہے اور ہندوستان کے کسی بھی حصے سے اس تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
- یہ عوامی بیداری کو قابل استعمال اور ریکارڈ شدہ انٹیلی جنس میں تبدیل کرتا ہے، جس سے شہری خدمات کے محض وصول کنندہ نہیں رہتے بلکہ حکمرانی کے فعال شراکت دار بن جاتے ہیں۔
- ہر رپورٹ کو ڈیجیٹلائزڈ ورک فلو کے ذریعے درج، رجسٹر، ٹریک اور حل کیا جا سکتا ہے، جس سے رفتار، شفافیت اور جواب دہی میں اضافہ ہوتا ہے۔
- یہ عوام کو براہ راست این سی بی کی 30 زونل یونٹس اور 36 ریاستی و مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز (اے این ٹی ایفز) سے جوڑتا ہے۔
- یہ پورٹل ایک متحد، محفوظ اور دو لسانی پلیٹ فارم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔
- یہ مائی گوو(MyGov )پورٹل پر آگاہی مہمات چلاتا ہے، جیسے کوئز، پوسٹر مقابلے اور ریل میکنگ مقابلے، تاکہ ملک بھر کے نوجوانوں اور نوعمروں کو متحرک کیا جا سکے۔
- چونکہ معلومات ڈیجیٹل طور پر جمع کی جاتی ہیں، اس لیے ڈیٹا کا تجزیہ کر کے رجحانات اور پیٹرنز کا پتہ لگایا جا سکتا ہے، جس سے اداروں کو یہ سمجھنے میں مدد ملتی ہے کہ مسائل کہاں بڑھ رہے ہیں اور وہ اپنی حکمتِ عملی بہتر بنا سکتے ہیں۔
نشہ مکت بھارت کی جانب ایک قدم:
ایم اے این اے ایس ظاہر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کو شہری کےتحفظ اور سماجی بھلائی کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہر رپورٹ اور ہر کال کے ذریعےٹیکنالوجی، شہری شمولیت، مشاورت، ڈیٹا اینالٹکس اور محفوظ رپورٹنگ کو یکجا کر کے یہ پلیٹ فارم ایک محفوظ، صحت مند اور منشیات سے پاک ہندوستان کی تشکیل میں مدد فراہم کر رہا ہے۔جیسے جیسے اس کی رسائی بڑھ رہی ہے اور اس کے ٹولز مزید مؤثر ہو رہے ہیں۔ جیسے جیسے اس کی رسائی وسیع ہو رہی ہے اور اس کے ٹولز مزید پختہ اور مؤثر بنتے جا رہے ہیں، ایم اے این اے ایس ایک ایسی حکمرانی کی نمایاں مثال کے طور پر ابھر رہا ہے جو بیک وقت ڈیجیٹل بھی ہے اور گہرائی سے انسانی بھی۔
حوالہ جات
وزارت داخلہ
Click here to see pdf
*******
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:9448
(रिलीज़ आईडी: 2280272)
आगंतुक पटल : 6