ادویات سازی کا محکمہ
بھارت لائف سائنسز ایوارڈ 2026 کے لیے درخواستیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے
تحقیق، جدت، اسٹارٹ اپس اور سائنسی قیادت کو تسلیم کرنے کے لیے چھ ایوارڈز ہیں
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 5:22PM by PIB Delhi
بھارت کے لائف سائنسز ایکو سسٹم میں سائنسی تحقیق، جدت اور عوامی صحت پر نمایاں اثر ڈالنے والی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے لیے بھارت لائف سائنسز ایوارڈ(بی ایل ایس اے) 2026 کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔یہ ایوارڈز 7 کروڑ روپے کے گرانٹ سپورٹ کے ساتھ قائم کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صحت عامہ اور لائف سائنسز کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ممتاز سائنسدانوں، تحقیقی اداروں، یونیورسٹیز، اسٹارٹ اپس اور ایکو سسٹم لیڈرز کو اعزاز دینا ہے۔اس اقدام کا اہتمام فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) اور لِلّی کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جبکہ اسے بائیوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل (بی آئی آر اے سی) اور انویسٹ انڈیا کی حمایت حاصل ہے۔
اس ایوارڈ میں پانچ زمروں کے تحت مجموعی طور پر چھ اعزازات شامل ہیں، جن میں انفرادی کارکردگی، باہمی جدت، ادارہ جاتی فضیلت، صحت عامہ اور لائف سائنسز اسٹارٹ اپس، اور سائنسی ایکو سسٹم کی ترقی شامل ہیں۔ چار زمروں میں گرانٹ سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ دو زمروں میں جدت اور ایکو سسٹم کی ترقی میں نمایاں کردار کو تسلیم کیا جائے گا۔درخواستوں کا جائزہ ایک آزاد جیوری کے ذریعے شفاف جانچ کے عمل کے تحت لیا جائے گا۔
درخواستیں یکم جولائی سے 10 اگست 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں اور اس کے لیے کوئی درخواست فیس نہیں ہے۔ محققین، سائنسدان، سرکاری تحقیقی ادارے، یونیورسٹیاں اور نجی شعبے کے جدت کار اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اہلیت سے متعلق تفصیلات اور آن لائن درخواست کے لیے ویب سائٹ ملاحظہ کریں: www.bharatlifesciencesawards.com
****
ش ح۔ع ح۔ش ہ ب
U.No. 9419
(रिलीज़ आईडी: 2280002)
आगंतुक पटल : 9