زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم کے دورۂ سیشلزکے دوران انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور سیشلز کے محکمۂ زراعت کے درمیان ایک مفاہمت نامےپر دستخط کیے گئے


یہ معاہدہ پانچ سالہ عملی منصوبہ (2031-2026) پر مشتمل ہے، جس کا بنیادی مقصد موسمیاتی لحاظ سے موافق زراعت،باغبانی، مویشی پروری، فصل کے بعد کےحالات سے نمٹنا اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے

प्रविष्टि तिथि: 01 JUL 2026 5:02PM by PIB Delhi

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، حکومتِ ہند اور محکمۂ زراعت، ماہی پروری، زراعت اور نیلگو معیشت کی وزارت، جمہوریہ سیشلز کے درمیان وزیرِاعظم کے سرکاری دورۂ سیشلز  کے موقع پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان زرعی تحقیق اور تعلیم کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ مفاہمت نامہ، زرعی تحقیق، تعلیمی تعاون، استعداد کار میں اضافہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت مشترکہ تحقیقی پروگراموں کا آغاز، سائنسدانوں، محققین اور طلبہ کے تبادلےاور جدید زرعی ٹیکنالوجیز و بہترین عملی طریقوں  کے اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔

اس معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے دونوں فریق نے پانچ سالہ عملی منصوبہ (2031-2026) پر بھی دستخط کیے ہیں، جس میں کلیدی شعبوں جیسے موسمیاتی لحاظ سے موافق زراعت، باغبانی ، فصل کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے، مویشیوں کی بہبود اور پائیدار غذائی و تغذیاتی تحفظ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 

یہ تعاون ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے، زرعی پیداوار میں اضافہ، تکنیکی استعداد میں بہتری اور موسمیاتی تبدیلی و غذائی تحفظ جیسے ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پائیدار زرعی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں شراکت دار اداروں کے ساتھ 100 سے زائد مفاہمت نامے  کے ساتھ، آئی سی اے آر مسلسل بھارت کے عالمی زرعی تعاون کو وسعت دے رہا ہے۔ سیشلز  کے ساتھ یہ معاہدہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے ساتھ بھارت کی شراکت داری کو مزید مستحکم کرتا ہے اور پائیدار زراعت، جدت اور عالمی غذائی تحفظ کے فروغ کے لیے بین الاقوامی تعاون کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔

ش ح۔ع ح۔ش ہ ب

U.No. 9415


(रिलीज़ आईडी: 2279954) आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam