وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ  نرملا سیتا رمن فرانس کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ


وزیرخزانہ محترمہ  سیتا رمن ہندوستان- فرانس اقتصادی اور مالیاتی  مکالمے(ای ایف ڈی) کی مشترکہ صدارت کریں گی اور اعلی سطحی اقتصادی  سرگرمیوںمیں  حصہ لیں گی  اور صنعت کے لیڈروں کے ساتھ بات چیت کریں گی

مرکزی وزیر خزانہ کا دورہ، فرانس کے ساتھ اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کو مضبوط  کرنے کے ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے

प्रविष्टि तिथि: 01 JUL 2026 12:56PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور محترمہ  نرملا سیتا رمن آج فرانس کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئیں ۔ وہ اعلی سطحی دو طرفہ  بات چیت    کے سلسلے کے ایک اہم پروگرام  میں  شرکت کریں گی جس کا مقصد ہند وستان -فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنا ، اقتصادی  شراکت داری  کو بڑھانا اور سرمایہ کاری ، ٹیکنالوجی تعاون اور اختراع کو فروغ دینا ہے ۔

اس دورے کے دوران ایک اہم بات چیت  ہندوستان -فرانس اقتصادی اور مالیاتی مکالمے (ای ایف ڈی)  کے دوران جس کی  ایکس-آں-پروونس میں  محترمہ سیتارمن اور فرانس کے معیشت ، مالیات اور صنعتی اور توانائی کی خودمختاری کے وزیر جناب رولینڈ لیسکور مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ ای ایف ڈی کے  تحت ، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ دو طرفہ تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گے اور ہندوستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کریں گے۔

دورے کے دوران ، مرکزی وزیر خزانہ منتخب عالمی سی ای اوز کے ساتھ  براہ راست ملاقاتیں کریں گی اور ہندوستان کے مضبوط میکرو اکنامک بنیادی اصولوں ، جاری ساختی اصلاحات ، سرمایہ کاری کے مواقع میں توسیع اور طویل مدتی ترقی کے امکانات کو ظاہر کرنے کے لیے  اہم کاروباری  ایگزیکٹوز کے ساتھ گول میز بات چیت میں بھی شرکت کریں گی۔

مرکزی وزیر وزیر خزانہ محترمہ  سیتا رمن عالمی اقتصادی اور عوامی پالیسی کے مسائل پر بات چیت کے لیے یورپ کے معروف سالانہ فورموں میں سے ایک لے رونکونتر ڈی ایکس-این-پروونس میں ’’نئے متوسط طبقے کی ترقی کو کیسے فروغ دیا جائے‘‘کے موضوع پر ایک پینل مباحثے میں شرکت کریں گی ۔ لے سرکل دیز اکنامسٹس کے زیر اہتمام  منعقد  ہونے والے اس فورم میں  دنیا بھر کے سربراہان حکومت ، وزراء ، مرکزی بینکرز ، کاروباری رہنما، ماہرین اقتصادیات ، ماہرین تعلیم اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے عصری معاشی چیلنجوں پر غور و فکر کرتے ہیں۔

مرکزی وزیر خزانہ کیدارشے میں انٹر نیشنل تھرمونیوکلیئر ایکسپریمنٹل ری ایکٹر (آئی ٹی ای آر) پروجیکٹ کا دورہ کریں گی۔ آئی ٹی ای آر نیوکلیئر فیوژن انرجی پر دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی سائنسی تعاون کے پروجیکٹ میں سے ایک ہے ، جس میں ہندوستان اور فرانس سمیت 30 سے زیادہ شراکت دار ممالک شامل ہیں ۔ وہ فرانس کے قومی مرکز کیمپس سائبر کا بھی دورہ کریں گی جو سائبر سکیورٹی اختراع ، تحقیق ، ہنر مندی کے فروغ اور حکومت ، صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کے لیے وقف ہے ۔ توقع ہے کہ اس دورے سے سائبر پائیداری کو مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل معیشت میں اختراع کو فروغ دینے میں تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے میں سہولت ملے گی ۔

مرکزی وزیر خزانہ  سیتا رمن پروونس-آلپس-کوٹ ڈی آزور (پی اے سی اے) خطے کے صدر جناب ریناڈ موسلیئے سے بھی ملاقات کریں گی اور سرمایہ کاری ، اختراع ،  ماحول دوست  توانائی ، ٹیکنالوجی اور علاقائی اقتصادی شراکت داری سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گی ۔

مرکزی وزیر خزانہ اپنے سرکاری دورے کا اختتام ہندوستانی تارکین وطن کے اراکین کے ساتھ منعقدہ ایک  تقریب کے ساتھ کریں گی ۔

*****

(ش ح ۔  م  ش ۔ م ذ)

U.No: 9395


(रिलीज़ आईडी: 2279868) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Bengali-TR , Punjabi , Tamil , Kannada