وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پر سی اے برادری کو مبارکباد
प्रविष्टि तिथि:
01 JUL 2026 12:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس(سی اے) طویل عرصے سے ہندوستان کے اقتصادی سفر کے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت اور پیشہ ورانہ معیارعلیٰ سے وابستگی کے ذریعے انہوں نے ملک کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنایا، کاروباری اداروں کی معاونت کی، صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مستحکم کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:
‘‘چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ڈے کے موقع پر پوری چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس برادری کو میری دلی مبارکباد۔ وہ طویل عرصے سے ہندوستان کے اقتصادی سفر کے قابل اعتماد شراکت دار رہے ہیں۔ شفافیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے اپنی وابستگی کے ذریعہ وہ ہمارے مالیاتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں، کاروباروں کی معاونت کرتے ہیں، صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں اور سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا کرتے ہیں۔ ان کی مہارت اقتصادی ترقی اور قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔ جیسے جیسے ہم ‘وکست بھارت’ کی جانب بڑھ رہے ہیں، ان کی کوششیں ایسا ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں جہاں کاروبار فروغ پا سکے اور سب کے لیے ترقی کے مواقع وسیع ہوں۔’’
********
ش ح- ظ الف-ع ن
UR-9392
(रिलीज़ आईडी: 2279771)
आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Assamese
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam