وزارت خزانہ
ڈی آر آئی نے سرحد پار سونے کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا پردہ فاش کیا؛ 15 کلوگرام اسمگل شدہ سونا ضبط، چار افراد گرفتار
प्रविष्टि तिथि:
30 JUN 2026 5:03PM by PIB Delhi
ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریونیو انٹیلیجنس کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) کے افسران نے سرحد پار سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ایک نیٹ ورک کا کامیابی سے پردہ فاش کیا اور تقریباً 21.40 کروڑ روپے مالیت کا 15 کلوگرام غیر ملکی سونا برآمد کیا، جو دہلی سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔




ڈی آر آئی کے اہلکاروں نے دہلی کے کورئیر ٹرمینل پر تھائی لینڈ سے آنے والی ایک بین الاقوامی کورئیر کھیپ کو روکا۔ یہ کھیپ ایک ایسے ادارے کے نام پر تھی جو ایک غیر ملکی شہری سے منسلک تھا۔
مذکورہ کھیپ کی باریک بینی سے جانچ کے دوران، جسےوارن گیئر ظاہر کیا گیا تھا، آٹھ ڈسک نما ٹکڑے برآمد ہوئے جن میں ہر ایک کا وزن 1.5 کلوگرام تھا۔ یہ تمام ٹکڑے انتہائی مہارت سے گیئر پارٹس کے اندر چھپائے گئے تھے۔ اس طرح مجموعی طور پر کورئیر سے 12 کلوگرام غیر ملکی سونا برآمد ہوا۔
اسی دوران کی گئی کارروائی میں مطلوبہ وصول کنندہ اور مبینہ سرغنہ کے گھر تلاشی لی گئی، جہاں سے مزید دو اسی نوعیت کے ڈسک نما ٹکڑے برآمد ہوئے، جن میں سے ہر ایک کا وزن 1.5 کلوگرام تھا۔
اس کیس کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک عادی مجرم مبینہ سرغنہ اور ایک غیر ملکی شہری بھی شامل ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ اسمگلنگ کی مالی معاونت کے لیے سرحد پار رقوم کی منتقلی میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کیا جا رہا تھا۔
***************
(ش ح۔م ع۔ ا ک م)
U: 9350
(रिलीज़ आईडी: 2279504)
आगंतुक पटल : 7