وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جنرل دھیرج سیٹھ نے بری فوج کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا

प्रविष्टि तिथि: 30 JUN 2026 2:37PM by PIB Delhi

جنرل دھیرج سیٹھ ، پی وی ایس ایم ، یو وائی ایس ایم ، اے وی ایس ایم نے جنرل اوپیندر دویدی ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم سے 31 ویں چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) کا عہدہ سنبھال لیا ، جو 30 جون 2026 کو چار دہائیوں سے زیادہ  تک کی  ملک کی نمایاں خدمات کے بعد ریٹائر ہوئے ہیں۔

جنرل دھیرج سیٹھ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑکواسلا کے فارغ التحصیل ہیں اور دسمبر 1986 میں آرمرڈ کور میں  شمولیت اختیار کی تھی ۔ تقریباً چار دہائیوں پر محیط  فوج کے اپنے بہترین  کریئر کے دوران انہوں نے عملی، اسٹریٹجک، صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا اور  ہندوستانی  فوج کی جنگی صلاحیت اور طویل مدتی اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کیا۔

جنرل آفیسر نے متنوع آپریشنل ماحول میں ہر سطح پر کمان کی ذمہ داریاں انجام دیں ۔ ان کی کمان کی ذمہ داریوں میں ریگستانی علاقے میں  سیکٹر میں ایک آرمرڈ رجمنٹ ، ویسٹرن تھیٹر میں ایک آرمرڈ بریگیڈ  اور جموں و کشمیر میں  سورش کے انسدادی دستے میں شامل ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل کے طور پر ، انہوں نے سدرشن چکر کور کی کمان سنبھالی ، جو ہندوستانی فوج کی اہم اسٹرائیک فارمیشن میں سے ایک ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے  دہلی علاقے کے جنرل آفیسر کمانڈنگ کے طور پر خدمات انجام دیں  اور اہم قومی اور بین الاقوامی فوجی مصروفیات اور رسمی ذمہ داریوں کی نگرانی کی ۔

آرمی کمانڈر کے عہدے پر ترقی کے بعد انہوں نے ساؤتھ ویسٹرن کمانڈ اور سدرن کمانڈ کی قیادت کی۔ یہ ایک نایاب اعزاز ہے کہ کسی افسر نے دو آپریشنل آرمی کمانڈز کی قیادت کی ہو۔ انہوں نے دو سال سے زائد عرصے تک اہم تھیٹروں میں اسٹریٹجک نگرانی فراہم کی۔ انہوں نے  کئی  اہم اسٹاف اور اسٹریٹجک ذمہ داریاں بھی انجام دیں جنہوں نے آپریشنل منصوبہ بندی، فورس مینجمنٹ اور صلاحیت سازی  پر نمایاں اثر ڈالا۔

  فوج کی  جدید کاری میں  ان کی شاندار خدمات  کے اعتراف میں جنرل آفیسر کو  آرمی ہیڈکوارٹرز میں  اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور صلاحیت سازی  کے اہم شعبوں میں کلیدی ذمہ داریاں سونپی گئی، جنہوں نے فوج کی جدید کاری کو  فروغ دینے ،  صلاحیت سازی کا  روڈ میپ  تیار کرنے اور فوج کی  طویل مدتی تشکیل کے اقدامات میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات نے آپریشنل ضروریات کو نئی ٹیکنالوجیز اور مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

ایک اعلیٰ درجے کے پیشہ ور فوجی  افسر کے طور پر جنرل دھیرج سیٹھ نے پیشہ ورانہ فوجی تعلیم میں مسلسل مہارت حاصل کی اور تعلیمی کورسز میں اعلی عہدے حاصل کیے ۔ وہ ہائر کمانڈ کورس اور نیشنل ڈیفنس کالج کے فارغ التحصیل ہیں، جبکہ انہوں نے پیرس میں منعقد ہونے والے باوقار کمانڈ اینڈ اسٹاف کورس  میں بھی شرکت کی ہے، جو ان کے وسیع اسٹریٹجک وژن اور معاصر فوجی امور کی  کی گہری سمجھ کی عکاسی کرتا ہے۔

 

*****

(ش ح ۔  م  ش ۔ م ذ)

U.No: 9339


(रिलीज़ आईडी: 2279348) आगंतुक पटल : 59
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Bengali-TR , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam