راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے جناب ملکارجن کھڑگے کو حلف دلایا
प्रविष्टि तिथि:
29 JUN 2026 1:43PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ریاست کرناٹک کی نمائندگی کرنے والے دوبارہ منتخب رکن جناب ملکارجن کھڑگے کو حلف دلایا۔ جناب ملکارجن کھڑگے نے حلف ہندی میں اٹھایا۔
اس موقع پر راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین جناب ہری ونش، ایوان کے قائد اور صحت و خاندانی بہبود اور کیمیاجات و کھادوں کے مرکزی وزیر جناب جے پی نڈا، پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو، قانون و انصاف کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال، اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ایل مروگن، محترمہ سونیا گاندھی، جناب جے رام رمیش، جناب مکل واسنک، ڈاکٹر سید ناصر حسین (ارکانِ راجیہ سبھا)، محترمہ پرینکا گاندھی، جناب کے سی وینوگوپال (ارکانِ لوک سبھا)، راجیہ سبھا کے سیکرٹری جنرل جناب پی سی مودی سمیت سیکرٹریٹ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
******
(ش ح ۔ م م۔م ا(
UR.No-9298
(रिलीज़ आईडी: 2279038)
आगंतुक पटल : 8