وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے سیشلز کی آزادی کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی

प्रविष्टि तिथि: 29 JUN 2026 8:00AM by PIB Delhi

سیشلز کے صدر عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کی دعوت پر ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج سیشلز کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔  وہ سیشلز میں یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں ۔

ہندوستان اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر سیشلز کے یومِ آزادی کی تقریبات خصوصی اہمیت کے ساتھ منائی گئیں۔ اس تاریخی موقع کی مناسبت سے ہندوستانی مسلح افواج کے دستوں نے سیشلز کی آزادی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ قومی پریڈ میں شرکت کی۔ ہندوستانی دستہ آسام رائفلز، ہندوستانی بحریہ کے اہلکاروں اور بحریہ کے مارچنگ بینڈ پر مشتمل تھا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی شراکت داری اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اور دیرینہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ کے جہاز ‘‘ترکش’’ اور ‘‘اکشک’’ پورٹ وکٹوریہ میں لنگر انداز رہے۔

تقریبات میں وزیر اعظم کی شرکت دونوں ممالک کے درمیان گہری شراکت داری اور دیرینہ دوستی کو اجاگر کرتی ہے ۔

********

ش ح۔ش  ت ۔ رض

U-9276


(रिलीज़ आईडी: 2278760) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Manipuri , Bengali , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam