وزیراعظم کا دفتر
نتائج کی فہرست: وزیر اعظم کا سیشلز کا سرکاری دورہ
प्रविष्टि तिथि:
28 JUN 2026 8:17PM by PIB Delhi
1. ترقیاتی امداد
|
نمبر شمار
|
عنوان
|
|
1.
|
سیشلز کی حکومت کو ایک فاسٹ پیٹرول ویسل بطور تحفہ فراہم کرنا
|
|
2.
|
سیشلز ڈیفنس فورس کو 10 یوٹیلٹی گاڑیاں اور لیزر ریڈیل کلاس کشتیوں کے 5 سیٹس حوالے کرنا
|
|
3.
|
سیشلز کی حکومت کو 6 ایمبولینسیں فراہم کرنا
|
|
4.
|
سیشلز کی حکومت کو 500 میٹرک ٹن چاول فراہم کرنا
|
|
5.
|
سیشلز کی حکومت کو 8500 میٹرک ٹن سیمنٹ فراہم کرنا
|
2. اعلانات
|
نمبر شمار
|
عنوان
|
|
1.
|
بھارت اور سیشلز کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری لوگو کا اجراء
|
|
2.
|
پروفیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن سینٹر کے لیے ورچوئل سنگ بنیاد کی تقریب
|
|
3.
|
سیشلز کوسٹ گارڈ کے لیے پی ایس زرتشت کی ریفٹ کا تکمیل پانا
|
|
4.
|
گلاس کاک پٹ کے ساتھ ڈورنیئر طیارے کی اپ گریڈیشن
|
|
5.
|
سیشلز کا کولیشن فار ڈیزاسٹر ریزیلینٹ انفراسٹرکچر (سی ڈی آر آئی) میں شمولیت
|
3. مفاہمت ناموں پر دستخط/ تجدید
|
نمبر شمار
|
عنوان
|
مختصر وضاحت
|
|
1.
|
سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس (ایس ایس آئی ایف ایس) اور جمہوریہ سیشلز کی وزارتِ خارجہ و ڈائسپورا (ایم او ایف اے ڈی) کے درمیان مفاہمت نامہ
|
یہ مفاہمت نامہ وزارتِ خارجہ و ڈائسپورا، سیشلز (ایم او ایف اے ڈی) اور سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس (ایس ایس آئی ایف ایس) کے درمیان تبادلوں، تربیتی پروگراموں اور صلاحیت سازی کے ذریعے ادارہ جاتی تعاون کو ممکن بناتا ہے۔
|
|
2.
|
نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ اور سینٹرل بینک آف سیشلز کے درمیان مفاہمت نامہ
|
یہ مفاہمت نامہ سیشلز میں یو پی آئی ڈیجیٹل ادائیگی کے بنیادی ڈھانچے کے نفاذ میں سہولت فراہم کرے گا اور ادائیگیوں کے نظام میں وسیع تر تعاون کے امکانات کی نشاندہی کرے گا۔
|
|
3.
|
میسرز ایچ ایل ایل لائف کیئر لمیٹڈ اور جمہوریہ سیشلز کی وزارتِ صحت کے درمیان جن اوشدھی اسکیم کے تحت معاہدہ
|
یہ معاہدہ جن اوشدھی اسکیم کے تحت بھارت سے سیشلز کو کم قیمت جینیرک ادویات اور طبی سازوسامان کی برآمد میں سہولت فراہم کرے گا۔
|
|
4.
|
انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر)، جمہوریہ ہند اور جمہوریہ سیشلز کی وزارتِ ماہی گیری، زراعت و بلیو اکانومی کے محکمہ زراعت کے درمیان زرعی تحقیق و تعلیم میں تعاون اور 2026 تا 2031 کے ورک پلان سے متعلق مفاہمت نامہ
|
یہ مفاہمت نامہ اور ورک پلان، آئی سی اے آر اور سیشلز کے محکمہ زراعت کے درمیان مشترکہ تحقیق، تربیت اور تکنیکی مطالعات کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینے، ترقی دینے اور تیز کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
|
|
5.
|
جمہوریہ ہند اور جمہوریہ سیشلز کے درمیان حوالگیِ ملزمان کا معاہدہ
|
یہ معاہدہ سرحد پار جرائم کے خلاف دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان مفرور ملزمان کی حوالگی کے قانونی فریم ورک کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
|
|
6.
|
جمہوریہ سیشلز کی وزارتِ ٹرانسپورٹ، پورٹس و سول ایوی ایشن اور جمہوریہ ہند کی وزارتِ پورٹس، شپنگ و آبی گزرگاہوں کے درمیان سیشلز کے پرچم بردار جہازوں پر خدمات انجام دینے والے ملاحوں کی تربیت اور سرٹیفکیشن کی باہمی منظوری سے متعلق مفاہمت نامہ
|
یہ مفاہمت نامہ سیشلز کے پرچم بردار جہازوں پر خدمات انجام دینے کے لیے بھارتی ملاحوں کی تربیت اور سرٹیفکیشن کو تسلیم کیے جانے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔
|
|
7.
|
حکومتِ سیشلز اور ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف انڈیا کے درمیان امبریلا لائن آف کریڈٹ معاہدہ
|
یہ معاہدہ خصوصی اقتصادی پیکیج (ایس ای پی) کے تحت منصوبوں کے نفاذ میں معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، جس کا اعلان صدر ہرمنی کے فروری 2026 کے دورۂ بھارت کے دوران کیا گیا تھا، تاکہ سیشلز میں ترجیحی بنیادی ڈھانچے اور ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
|
|
8.
|
جمہوریہ ہند کی حکومت اور جمہوریہ سیشلز کی حکومت کے درمیان پُرامن مقاصد کے لیے خلائی تحقیق اور خلائی استعمال میں تعاون سے متعلق مفاہمت نامہ
|
یہ مفاہمت نامہ سیٹلائٹ ایپلیکیشنز، خلائی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔
|
|
9
|
جمہوریہ ہند کی حکومت اور جمہوریہ سیشلز کی حکومت کے درمیان نئے سیشلز نیشنل اسپتال کی ابتدائی تیاریوں سے متعلق مفاہمت نامہ
|
یہ مفاہمت نامہ نئے سیشلز نیشنل اسپتال کی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون کا ایک فریم ورک قائم کرتا ہے۔
|
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 9268
(रिलीज़ आईडी: 2278709)
आगंतुक पटल : 6