وزارتِ تعلیم
حکومت نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈز 2026 کے لیے درخواستیں طلب کیں
प्रविष्टि तिथि:
25 JUN 2026 1:30PM by PIB Delhi
حکومت ہندکی وزرات تعلیم کے اسکولی تعلیم و خواندگی کے محکمہ نے نیشنل ٹیچرز ایوارڈز 2026 کے لیے آن لائن درخواستیں اور نامزدگیاں طلب کی ہیں۔
ان ایوارڈز کا مقصد ان اساتذہ کی شاندار خدمات کا اعتراف کرنا ہے ،جنہوں نے اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مرکزی حکومت، ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ، مقامی اداروں کے زیر انتظام اسکولوں، نیز تسلیم شدہ تعلیمی بورڈز سے منسلک امداد یافتہ اور نجی اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے اہل اساتذہ، ان رہنما خطوط میں درج شرائط کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں۔
درخواستیں اور نامزدگیاں نیشنل ایوارڈز پورٹل کے ذریعے 15 جون 2026 سے 10 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ تفصیلی رہنما خطوط، اہلیت کے معیار، جانچ کے طریقۂ کار اور مقررہ مدت کارپورٹل پر دستیاب ہیں۔

اسکولی تعلیم کے شعبے میں بہترین کارکردگی، جدت طرازی اور عزم و وابستگی کا نمایاں مظاہرہ کرنےوالے اساتذہ کو ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سال نیشنل ٹیچرز ایوارڈز کے اعزاز سے نوازا جاتا ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے درخواست دہندگان اس ویب سائٹ کا دورہ کر سکتے ہیں:
https://nationalawardstoteachers.education.gov.in/Login.aspx۔
|
نمبر شمار
|
کارگزاری
|
مدت کار
|
-
|
اساتذہ سے آن لائن خود نامزدگیوں کی درخواست کے لیے ویب پورٹل کا آغاز
|
15 جون - 10 جولائی 2026
|
-
|
اساتذہ کی طرف سے نامزدگی
|
11 تا13 جولائی 2026
|
-
|
آزاد قومی جیوری کی تشکیل
|
وسط - جولائی 2026
|
-
|
ضلعی/علاقائی سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کی تیاری
|
14 تا 21 جولائی 2026
|
-
|
ریاستی/ادارہ جاتی سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے امیدواروں کی ابتدائی فہرست کی تیاری۔
|
22 تا29 جولائی 2026
|
-
|
جیوری کے ساتھ ملاقات/گفتگو کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو مطلع کیے جانے کی مدت کار
|
30 تا31 جولائی 2026
|
-
|
آزاد قومی جیوری کے ذریعے انتخابی عمل
|
3 تا7 اگست 2026
|
-
|
جیوری کے ذریعے سفارشات کو حتمی شکل دینا
|
8 اگست 26
|
-
|
عزت مآب وزیرتعلیم کی منظوری کے بعد منتخب ایوارڈ یافتگان کو مطلع کیے جانے کا وقت
|
10 تا20اگست 2026
|
-
|
ریہرسل اور ایوارڈ کی تقریب
|
4 اور 5 ستمبر 2026
|
******
) ش ح – م ع ن- ش ب ن )
U.No. 9172
(रिलीज़ आईडी: 2277797)
आगंतुक पटल : 15