پارلیمانی امور کی وزارت
کیندریہ ودیالیہ کے 36 ویں قومی یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ 2026-2025 کے انعامات کی تقسیم
प्रविष्टि तिथि:
24 JUN 2026 10:32AM by PIB Delhi
کیندریہ ودیالیہ کے 36 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن 2026-2025 کے انعامات کی تقسیم کے لئےتقریب جمعرات ، 25 جون 2026 کو سہ پہر 3:00 بجے جی ایم سی بالیوگی آڈیٹوریم ، پارلیمنٹ لائبریری بلڈنگ ، پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی ۔
قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال ؛ اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت تقریب کی صدارت کریں گے اور انعام یافتہ طلبہ اور ودیالیہ کو مقابلے میں شاندار کارکردگی کے لیے انعامات تقسیم کریں گے ۔ اس موقع پر ، کیندریہ ودیالیہ کے 36 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ 2026-2025 میں پہلے نمبر پر آنے والے ڈاکٹرراجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ، پریزینڈینٹ اسٹیٹ ، نئی دہلی (دہلی ریجن ، شمالی زون) کے طلبہ انعامات کی تقسیم کی تقریب کے دوران اپنی یوتھ پارلیمنٹ کی نشست کا اعادہ کریں گے۔
پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 38 سالوں سے کیندریہ ودیالیہ میں یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے ۔ کیندریہ ودیالیہ کے لئے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کی اسکیم کے تحت ، سیریز میں 36 واں مقابلہ 2026-2025 کے دوران پورے ہندوستان میں کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن کے 25 خطوں میں پھیلے 200 ودیالیہ کے درمیان منعقد کیا گیا تھا ۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسلوں میں ذاتی نظم و ضبط کا جذبہ ، متنوع خیالات کو برداشت کرنے ، نظریات کے منصفانہ اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خوبیوں کو فروغ دینا ہے ۔ اس کے علاوہ ، یہ اسکیم طلبہ کو پارلیمانی طریقوں اور طریقہ کار ، بحث و مباحثے کی تکنیکوں سے بھی واقف کراتی ہے اور ان کے خود اعتمادی ، قیادت کے معیار ، اور موثر خطاب کے فن اور مہارت کو فروغ دیتی ہے ۔
مقابلے میں قومی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنےپر ‘‘سردار ولبھ بھائی پٹیل رننگ پارلیمنٹری شیلڈ’’ اور ٹرافی ڈاکٹرراجندر پرساد کیندریہ ودیا لیہ، پریزیڈینٹ اسٹیٹ ، نئی دہلی (دہلی علاقہ ، شمالی زون) کو دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ ، مقابلے میں زونل سطح پر پہلے نمبر پر آنے پر زونل فاتح ٹرافیاں وزیر موصوف کے ذریعے مندرجہ ذیل 4 کیندریہ ودیالیہ کو دی جائیں گی: -
|
نمبرشمار
|
کیندریہ ودیالیہ کا نام
|
زون
|
|
1.
|
کیندریہ ودیالیہ، متھرا کینٹ، متھرا، اتر پردیش، ایف کیو اے ریجن
|
مغرب
|
|
2.
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر ۔ 1 ، مدورئی ، تمل ناڈو
(چنئی علاقہ)
|
جنوب
|
|
3.
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر. 2 ، شیواجی نگر ، بھوپال ، مدھیہ پردیش (بھوپال علاقہ)
|
وسطی
|
|
4.
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ ، ایئر فورس اسٹیشن ، بورجھار گوہاٹی ، آسام
(گوہاٹی علاقہ)
|
مشرق
|
اس کے علاوہ ، مقابلے میں علاقائی سطح پر پہلے نمبر پر آنے پر علاقائی فاتح کی ٹرافیاں وزیر موصوف کے ذریعے درج ذیل 20 کیندریہ ودیالیہ کو دی جائیں گی:
|
نمبرشمار
|
کیندریہ ودیالیہ کا نام
|
علاقہ
|
|
1
|
کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، اخنور، جموں۔
|
جموں
|
|
2
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ کپورتھلہ کینٹ، پنجاب
|
چنڈی گڑھ
|
|
3
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، سولن، ہماچل پردیش
|
گڑگاؤں
|
|
4
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، پتھورا گڑھ، اتراکھنڈ
|
دہرادون
|
|
5
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، سابرمتی، گجرات
|
احمد آباد
|
|
6
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، ایئر فورس اسٹیشن، سورت گڑھ، راجستھان
|
جے پور
|
|
7
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، ایئر فورس اسٹیشن، پونے، مہاراشٹر
|
ممبئی
|
|
8
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، ٹاٹا نگر، مشرقی سنگھ بھوم، جھارکھنڈ
|
رانچی
|
|
9
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، ستنا، مدھیہ پردیش
|
جبل پور
|
|
10
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ سی آر پی ایف، پلی پورم، تروواننت پورم، کیرالہ
|
ایرناکلم
|
|
11
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، نیلور، آندھرا پردیش
|
حیدرآباد
|
|
12
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، ایئر فورس اسٹیشن، سامبرا، کرناٹک
|
بنگلورو
|
|
13
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 1، ایئر فورس اسٹیشن چکیری، کانپور، اتر پردیش
|
لکھنؤ
|
|
14
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، دانا پور کینٹ، پٹنہ، بہار
|
پٹنہ
|
|
15
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2، این ٹی پی سی، کوربا، چھتیس گڑھ
|
رائے پور
|
|
16
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، بی ایچ یو کیمپس (ایف ایس)، وارانسی، اتر پردیش
|
وارانسی
|
|
17
|
کیندریہ ودیالیہ نمبر 1 امپھال، منی پور
|
تینسوکیہ
|
|
18
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، بالی گنج، کولکاتہ، مغربی بنگال
|
کولکاتہ
|
|
19
|
کیندریہ ودیالیہ او این جی سی، سریکونا، آسام
|
سلچر
|
|
20
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، بارگڑھ، بھونیشور، اڈیشہ
|
بھونیشور
|
********
ش ح۔م ش ع۔ رض
U-9121
(रिलीज़ आईडी: 2277364)
आगंतुक पटल : 11