ایم آئی ایف ایف 2026 میں لا زوال کلاسیکی فلم ’ الائس اِن ونڈر لینڈ ‘ کی نمائش کی گئی: خوابوں کی دنیا میں ایک جادوئی سفر
19 ویں ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 نے افسانوی اینی میٹڈ کلاسیکی فلم ’ ایلائس اِن ونڈر لینڈ ‘ کی خصوصی اسکریننگ کے ساتھ اپنے متنوع پروگرام میں پرانی یادوں ، تخیل اور حیرت کا ایک حسین امتزاج پیش کیا ۔ اس فلم کی اسکریننگ نے فیسٹیول کے ناظرین کو بڑی اسکرین پر ، بے حد مقبول اس شاہکار کا تجربہ کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا ۔
لیوس کیرول کے مشہور ناول ’ الائس ایڈونچرز اِن ونڈر لینڈ ‘ پر مبنی ، اس فلم کی ہدایت کاری آزمودہ کار ہدایت کاروں ولفریڈ جیکسن ، کلائڈ جیرونیمی اور ہیملٹن لوسکے نے کی تھی ۔ وسیع پیمانے پر اینی میشن کے پائیدار کلاسیکی فلموں میں سے ایک کے طور پر مشہور یہ فلم ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح لازوال ادب کو ایک متحرک اور مقبولِ عام سنیما کے تجربے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔

ایک روشن اور موسیقی سے بھر پور خوابوں کی دنیا
اگرچہ لیوس کیرول کا اصل ناول اپنے بہترین لفظوں کے کھیل ، انوکھے کرداروں اور فلسفیانہ لہروں کے لیے مشہور ہے لیکن وہیں اس ناول پر مبنی یہ اینی میٹڈ فلم ’ وَنڈر لینڈ ‘ کو رنگ برنگے مناظر ، جاندار کہانی اور یاد گار موسیقی کے ذریعے ہماری آنکھوں کے سامنے زندہ کر دیتی ہے۔
یہ فلم تجسس سے بھر پور نوجوان ایلائس کے گرد گھومتی ہے ، جو ایک ایسی خیالی اور حیرت انگیز دنیا کے غیر معمولی سفر پر نکلتی ہے ، جہاں بولتے ہوئے پھول، شرارتی چیشائر کیٹ ، ہمیشہ دیر سے پہنچنے والا سفید خرگوش اور ہیبت ناک کوئین آف ہارٹس رہتے ہیں۔ اس سفر کے دوران، ایلائس کا سامنا ایسے ناقابلِ فراموش کرداروں اور تجربات سے ہوتا ہے ، جو حقیقت اور تخیل کے درمیان کی لکیر کو دھندلا دیتے ہیں۔
فلم کی سب سے زیادہ تعریف کی جانے والی خوبیوں میں سے ایک اس کی سحر انگیز موسیقی ہے۔ ’ دی ان برتھ ڈے سونگ ‘ اور ’ گولڈن آفٹرنون ‘جیسے پسندیدہ نغمے کہانی میں اس طرح پروئے گئے ہیں ، جو ونڈر لینڈ کے شوخ مزاج کو خوبصورتی سے اجاگر کرتے ہیں اور اس کی دلچسپ منطق اور انوکھے پن کو موسیقی کے یادگار لمحات میں بدل دیتے ہیں۔

فلم کی سات دہائیوں سے زیادہ کامیابی کا جشن
اپنی اصل ریلیز کے 70 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی، ’ ایلائس اِن ونڈر لینڈ ‘ دنیا بھر کے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے ہوئے ہے۔ اس کی یہ لازوال مقبولیت تخیل، تجسس اور اس تصور کو خوبصورت انداز میں پیش کرنے میں پنہاں ہے کہ خوابوں کا با معنی ہونا کسی منطق کا محتاج نہیں ہوتا۔
اپنے تصوراتی اینی میشن، جاندار کرداروں اور حقیقت سے ماوراء مناظر کی بدولت، یہ فلم ایک ایسی سدا بہار تخلیق ہے ، جو بچوں اور بڑوں دونوں کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔ ایم آئی ایف ایف 2026 میں ، اس کی اسکریننگ نے اینی میٹڈ کہانیوں کی پائیدار قوت اور حقیقت سے پرے دنیا کو کھوجنے سے ملنے والی آفاقی خوشی کی یاد تازہ کر دی۔
فیسٹیول کی دیگر اہم جھلکیوں بشمول آسکر ایوارڈ یافتہ مختصر فلموں کی اسکریننگ اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فلم سازوں کے ماسٹر کلاسز کے بعد، ’ ایلائس اِن ونڈر لینڈ ‘ کی شمولیت نے ایم آئی ایف ایف 2026 کے متنوع پروگرام کو مزید چار چاند لگا دیے اور سینما کے جادو، تخلیقی صلاحیتوں اور اس کے لازوال سحر کا جشن منایا۔
***********
) ش ح – م ع - ع ا )
U.No. 9045
रिलीज़ आईडी:
2276756
| Visitor Counter:
4