وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آئی این ایس آگرے، آئی این ایس دوناگیری اور آئی این ایس سنشودھک کو شامل کئے جانے کی سہ رخی تقریب میں اپنے خطاب کی جھلکیاں مشترک کیں

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 10:05PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مغربی بنگال کے کولکتہ ، میں آئی این ایس آگرے ، آئی این ایس دوناگیری اور آئی این ایس سنشودھک کو شامل کئے جانے کی  سہ رخی تقریب میں اپنے خطاب کی جھلکیاں شیئر کیں ۔

ایکس پر سلسلے وار پوسٹ میں جناب مودی نے  کہا  کہ ؛

"جس ملک کی سمندری  صلاحیت  جتنی مضبوط ہوگی  ، اس کا معاشی اور فیصلہ سازی کااثر بھی اتنا ہی مضبوط ہوگا بھارت اس کے لئے خود کو تیار کررہا ہے۔

’’ہندوستان آج اپنے پورے سمندری ماحولیاتی نظام کو بااختیار بنا رہا ہے ۔  اس سے تجارت کی لاگت میں کمی آئی ہے ، صنعتوں کو نئی رفتار  حاصل ہوئی ہے اور ساحلی علاقوں میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ ’’

بھارت کی طاقت کی پہچان اس کی  خود مختاری میں ہے اور جس دن ہم   سامان تیار کرنے والے ہوں گے ، تب ہمیں  فیصلہ سازی کا حق بھی ہوگا  ۔ ’’

’’وزیر اعظم  نے کہا کہ 2014 سے ہم نے پالیسی سطح پر بڑی اصلاحات کی ہیں ۔  اس کے ساتھ دفاعی پیداوار میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ساتھ ہماری دفاعی برآمدات بھی  شاندار  رفتار سے بڑھی ہیں ۔ ’’

********

ش ح۔ش  م ۔ رض

9010U-


(रिलीज़ आईडी: 2276459) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Gujarati , Telugu , Malayalam