وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کو عالمی جشن  کے طور پرمنانے پر اظہار تشکر کیا

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 10:11PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کو حقیقی معنوں میں عالمی جشن  کے طور پرمنانے کےلئے دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا کو تندرستی اور اچھی صحت کے مشترکہ حصول میں زندگی کے تمام شعبوں ، تمام ممالک کے لوگوں کو اکٹھا کرتے ہوئے دیکھنا حوصلہ افزا ہے ۔
جناب مودی نے امید ظاہر کی کہ یہ دن آنے والے وقت میں یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کے لیے مزید لوگوں کو تحریک دے گا ۔
وزیر اعظم نے  ایکس پر لکھا ؛
"دنیا بھر میں یوگا کا ایک یادگار دن!
یوگا کے عالمی دن 2026 کو حقیقی معنوں میں عالمی جشن بنانے کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ۔
یوگا کو تندرستی اور اچھی صحت کے مشترکہ حصول میں زندگی کے تمام شعبوں ، تمام ممالک کے لوگوں کو اکٹھا کرتے ہوئے دیکھنا حوصلہ افزا ہے ۔
 میں خواہش کرتا ہوں کہ یہ دن آنے والے وقت میں مزید لوگوں کو یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانے کی ترغیب دے۔
 
#IDY2026
#YogaForHealthyAging "

***

ش  ح۔ ش ب– ف ر

Uno-9011


(रिलीज़ आईडी: 2276443) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Manipuri , Gujarati , Telugu , Malayalam