مِف 2026: تصاویر میں - 19ویں مِف کی اختتامی تقریب 2026 میں ریڈ کارپٹ پر آمد
ممبئی، 21 جون 2026
19ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (مِف) 2026 کی اختتامی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر فلم انڈسٹری کی کئی ممتاز شخصیات اور معروف ہستیوں کی موجودگی
اس تقریب میں مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر جناب جشنس دیو ورما، سکریٹری، مراٹھی زبان و ثقافتی امور، حکومت مہاراشٹر، جناب کرن کلکرنی، اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی پرکاش ماگدم نے شرکت کی۔ اس تقریب میں نامور فلمساز آشوتوش گواریکر، اداکارہ ایمی باروا، اداکارہ شینا چوہان، ڈاکٹر کرن شانتارام اور معروف اینیمیٹر-ڈائریکٹر ریمنڈ کرومے بھی موجود تھے۔
مِف 2026 میں سنیما کے ایک ہفتہ طویل جشن کے شاندار اختتام کی گواہ مسکراہٹیں اور یادگار لمحات

مہاراشٹر کے عزت مآب گورنر جناب جشنو دیو ورما، سکریٹری، مراٹھی زبان و ثقافتی امور، حکومت مہاراشٹر، جناب کرن کلکرنی اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی پرکاش ماگدم، 19ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (مِف) کی اختتامی تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ پر

فلمسازآشوتوش گواریکر اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ایف ڈی سی، پرکاش ماگدم، 19ویں مِف کی اختتامی تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ پر

اداکارہ ایمی باروا 19ویں مِف کی اختتامی تقریب کے ریڈ کارپٹ پر آمد

ڈاکٹر کرن شانتارام، لیجنڈری فلمساز وی. شانتارامکے صاحبزادے، اور اجول نیرگڈکر، انڈیا کے نیشنل فلم ہیریٹیج مشن کے تکنیکی مشیر، مِف 2026 کی اختتامی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر آمد

ڈاکٹر وشواس دیوسکر، سی ای او انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹو ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) مِف کی اختتامی تقریب کے ریڈ کارپٹ ایونٹ میں شرکت کرتے ہوئے

اداکارہ شینا چوہان مِف 2026 کی اختتامی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں

ڈائریکٹر اور اینیمیٹر، ریمنڈ کرومے مِف 2026 کی اختتامی تقریب میں ریڈ کارپٹ پر رونق افروز ہوئے
***
(ش ح - ع ا)
U.No. 9006
रिलीज़ आईडी:
2276399
| Visitor Counter:
3