صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

 صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کے جبل پور میں بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر اجتماعی یوگا پروگرام میں شرکت کی


"یوگا فرد کو اپنی ذات سے، معاشرے کو فطرت سے اور انسانیت کو کائناتی شعور سے جوڑنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے": صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو

प्रविष्टि तिथि: 21 JUN 2026 12:56PM by PIB Delhi

21 جون 2026 کو بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں منعقدہ اجتماعی یوگا پروگرام میں شرکت کی۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر دنیا بھر کے یوگا کے شائقین اور مشق کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم بھارت کی اس عظیم روایت کا جشن منا رہے ہیں جس نے انسانیت کو صحت مند، متوازن اور بامقصد زندگی کا راستہ دکھایا ہے۔ یوگا ہماری ثقافتی وراثت کا ایک انمول تحفہ ہے، جو بھارت نے عالمی برادری کو عطا کیا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ یوگا فرد کو اپنی ذات سے، معاشرے کو فطرت سے اور پوری انسانیت کو وسیع کائناتی شعور سے جوڑنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا متعدد چیلنجوں کا سامنا کر رہی ہے، یوگا انسانیت کو امن، توازن، ہم آہنگی اور اجتماعی فلاح و بہبود کی جانب رہنمائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارت کے اقدام پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا قرار دیا تھا۔ اس فیصلے نے عالمی سطح پر یوگا کو فلاح و بہبود کے ایک مؤثر ذریعہ کے طور پر مزید مضبوط شناخت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا کے متعدد ممالک میں لاکھوں افراد یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا رہے ہیں۔

 

صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 کا موضوع "صحت مند بڑھاپے کے لیے یوگا" معاشرے کے بزرگ افراد کے لیے صحت مند، فعال، خود کفیل اور باوقار زندگی کو یقینی بنانے میں یوگا کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم جو طرزِ زندگی اختیار کرتے ہیں، وہ ہماری مستقبل کی صحت اور فلاح و بہبود کی بنیاد بنتا ہے۔ یوگا عمر بڑھنے کے باوجود انسان کو فعال اور خود انحصار بنائے رکھنے میں مدد دیتا ہے، جبکہ ذہنی سکون اور جذباتی توازن کو بھی فروغ دیتا ہے۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ حکومتِ ہند یوگا کی تعلیم، تحقیق، تربیت اور عوامی بیداری کے ذریعے یوگا کو عوام تک پہنچانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں متعدد تنظیمیں لوگوں کو یوگا اپنانے کی ترغیب دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوگا سے وابستہ اداروں کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں یوگا ہر فرد تک پہنچے گا اور پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنائیں۔

صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ اس طرح وہ صحت مند فرد، صحت مند خاندان، صحت مند معاشرہ، صحت مند قوم اور صحت مند دنیا کے قیام کے عظیم مقصد میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں گے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 8983 )


(रिलीज़ आईडी: 2276193) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Malayalam