وزارت آیوش
وزارتِ آیوش نے شہریوں کویوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن 2026 کی ملک گیر تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے
آئی ڈی وائی 2026 ملک بھر کے 100 نمایاں اور تاریخی مقامات پر تقریبات کے ذریعے ہندوستان کو متحد کرے گا
دلّی میں یوگا توجہ کا مرکز رہے گا جہاں یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کی تقریبات 40 مقامات پر منعقد ہوں گی
प्रविष्टि तिथि:
20 JUN 2026 2:09PM by PIB Delhi
ملک21 جون کو یوگا کے 12ویں بین الاقوامی دن(آئی ڈی وائی 2026) منانے کی تیاری کر رہا ہے، اس موقع پروزارتِ آیوش نے ملک بھر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اس میں شرکت کریں اور صحت، ہم آہنگی اور بھارت کی لازوال یوگا روایت کے اس تاریخی جشن کا حصہ بنیں۔
وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارتِ آیوش اور وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود، جناب پرتاپراؤ جادھو نے کہا:’’ بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 کی مرکزی تقریب 21 جون کو کولکاتا کے تاریخی ریڈ روڈ پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر پورا ملک مشترکہ یوگا پروٹوکول پر عمل کرے گا اور دنیا کے ساتھ یوگا کے ذریعے بھارت کا پیغامِ امن و صحت شیئر کرے گا۔‘‘
شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے جناب جادھو نے مزید کہا ’’ اس سال وزارتِ ثقافت بھی ملک بھر کے 100 اہم اور تاریخی مقامات پر خصوصیآئی ڈی وائی 2026 تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے، جہاں بھارت کے شاندار ثقافتی ورثے، تاریخی یادگاروں اور یوگا کی قدیم روایت کو ایک ساتھ پیش کیا جائے گا۔ میں تمام شہریوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس تاریخی موقع کا حصہ بنیں اور اپنے جوش و خروش اور فعال شرکت سے یوگا کے بین الاقوامی دن 2026 کو یادگار اور کامیاب بنائیں۔‘‘
اس سال وزارتِ ثقافت کے تحت بھارتی آثارِ قدیمہ کا محکمہ (اے ایس آئی) کی جانب سے بھارت کے 100 اہم مقامات پر آئی ڈی وائی 2026 کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جو بھارت کی عظیم تہذیبی وراثت، تاریخی یادگاروں اور یوگا کی قدیم روایت کے منفرد تعلق کو اجاگر کریں گی۔
یہ تقریبات 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ہوں گی، جن میں شامل ہیں:
- آندھرا پردیش: لیپاکشی، گنڈی کوٹا، تروپتی اور امراوتی
- آسام: چرائیڈیو، گولپارا اور سیوساگر
- بہار: نالندہ، وکرم شِلا اور مظفرپور
- چھتیس گڑھ: سرپور
- دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو: دمن
- دہلی: ہمایوں کا مقبرہ، پرانا قلعہ، قطب مینار، لال قلعہ، جنتر منتر اور صفدرجنگ کا مقبرہ
- گجرات: چمپانیر، رانی کی واو، دھولاویرا، احمد آباد اور مودھیرا
- گوا: اولڈ گوا
- ہریانہ: ہانسی
- ہماچل پردیش: کانگڑا
- جموں و کشمیر / لداخ: رام نگر، سری نگر، لیہ اور اونتی پورہ
- کرناٹک: آئیہول، بادامی، بیجاپور، ہلی بیڈو، ہمپی، پٹڈکل، بنگلورو اور سری رنگاپٹنا
- کیرالہ: بیکل
- مدھیہ پردیش: امرکنٹک، بھیم بیٹکا، بھوپال، چندیری، کھجوراہو، سانچی اور منڈو
- مہاراشٹر: چھترپتی سمبھاجی نگر، ایلیفینٹا، ممبئی، پونے، جنر اور ناگپور سمیت دیگر مقامات
- اوڈیشہ: بھونیشور، مایوربھنج اور کونارک سمیت دیگر مقامات
- پنجاب: امرتسر، بٹالہ اور بھٹنڈہ
- راجستھان: چتور گڑھ، کمبھل گڑھ، امبر، اجمیر، ابھانری اور دیگ
- تمل ناڈو: ویلور، گنجی، مہابلی پورم، تنجاوور اور آدِچّنَلّور
- تلنگانہ: حیدرآباد اور وارنگل سمیت دیگر مقامات
- تریپورہ: اوناکوٹی
- اتر پردیش: لکھنؤ، ایودھیا، فتح پور سیکری، آگرہ، للت پور، جھانسی، چترکوٹ، کالنجر، مہوبا، ہستینا پور، میرٹھ، سارناتھ، پریاگ راج اور کشی نگر
- اتراکھنڈ: جاگیشور، ہانول تیونی، گوپیشور گنتھ اور الموڑا
- مغربی بنگال: کوچ بہار، مرشد آباد، کولکاتا، بشنوپور اور کالنا
شہریوں تک یوگا کو مزید قریب لانے کے لیے دلّی بھر میں نمایاں عوامی مقامات پر بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) کی خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔ عوام قومی راجدھانی خطہ کے مختلف مقررہ مقامات پر یوگا سیشنز میں شرکت کر سکتے ہیں، جن میں بڑے پارکس، اسپورٹس کمپلیکس، تاریخی ورثے کے مقامات اور کمیونٹی اسپیسز شامل ہیں، مثلاً:
- شانتی پتھ کا لان
- بانسیرا، سرائے کالے خاں
- یمنا اسپورٹس کمپلیکس
- لودھی گارڈن
- لال قلعہ (ریڈ فورٹ)
- کارتویہ پتھ
- نیو موتی باغ
- پالیکا پارک، سی پی سینٹرل پارک
- پنڈارا پارک
- سنجے جھیل، لکشمی بائی نگر
- سورن جینتی پارک، روہنی
- تالکٹورا گارڈن
- یمنا اسپورٹس کمپلیکس، بیڈمنٹن کورٹ
- قلعہ رائے پتھورا (قدیم قلعہ)
- کورونیشن پارک، براڑی
- وسنت وہار ڈسٹرکٹ پارک
- سری فورٹ اسپورٹس کمپلیکس
- ساکیت اسپورٹس کمپلیکس
- نیتا جی اسپورٹس کمپلیکس، جسولا
- وسنت کنج اسپورٹس کمپلیکس
- ہری نگر اسپورٹس کمپلیکس
- پشم وہار اسپورٹس کمپلیکس
- دوارکا اسپورٹس کمپلیکس، سیکٹر 11، دوارکا
- میجر دھیان چند اسپورٹس کمپلیکس، اشوک وہار
- روہنی اسپورٹس کمپلیکس
- راشٹریہ سوابھیمان کھیل پریسر، پیتم پورہ
- پورب دہلی کھیل پریسر، دلشاد گارڈن
- چِلا اسپورٹس کمپلیکس
- اسکواش اینڈ بیڈمنٹن اسٹیڈیم، سری فورٹ
- کامن ویلتھ گیمز ولیج اسپورٹس کمپلیکس
- دوارکا اسپورٹس کمپلیکس، سیکٹر 17، دوارکا
- بھلسوا گولف کورس، بھلسوا جھیل کے قریب
- روشن آرا کلب، کرول باغ
- ستیہ پارک، زونل گرین ایریا، انڈسٹریل ایریا نرائنا فیز II سے متصل
- ڈسٹرکٹ پارک، جی-17، پشم وہار
- اشوکا گارڈن، اشوک وہار فیز IV
- آستھا کنج پارک، نہرو پلیس
- وجے منڈل پارک، مالویہ نگر
- سنجے لیک پارک، تریلوک پوری، مشرقی دہلی
- ہڈکو پلیس، سنگاپور سفارت خانہ کے نزدیک
وزارتِ آیوش تمام شہریوں، تنظیموں، اداروں اور کمیونٹیز سے اپیل کرتی ہے کہ وہ 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقریبات میں بھرپور شرکت کریں، اپنے قریبی یوگا مقام پر بروقت پہنچیں اور مشترکہ یوگا پروٹوکول کی اجتماعی مشق میں حصہ لیں۔
شہریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے پہنچیں، جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور اس تاریخی جشن کا حصہ بنیں، جو جن بھاگیداری کے جذبے اور یوگا کے ذریعے صحت، ہم آہنگی اور فلاح و بہبود کا پیغام دنیا تک پہنچانے کے لیے بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آئیے ہم سب مل کر یوگا کے اس عظیم بھارتی تحفے کا جشن منائیں اور بین الاقوامی یومِ یوگا 2026 کو ایک یادگار عوامی تحریک بنائیں۔
************
ش ح۔ ا ع خ ۔ اش ق
(U: 8920)
(रिलीज़ आईडी: 2275637)
आगंतुक पटल : 13