وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے پَشچِم بنگ دیوس کے موقع پر مبارک باد پیش کی، ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی خدمات کو یاد کیا

प्रविष्टि तिथि: 20 JUN 2026 8:30AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے پَشچِم بنگ دیوس کے موقع پر مغربی بنگال کے عوام کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ دن اُس ریاست کی خدمات اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع ہے جس نے ادب، موسیقی، فنونِ لطیفہ، روحانیت، سائنس، تجارت، سماجی اصلاحات اور متعدد دیگر شعبوں میں اپنی گراں قدر خدمات کے ذریعے بھارت کی تاریخ کو گہرے طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال نے بے شمار طریقوں سے بھارت کے قومی شعور کو مہمیز دی ہے اور اسے مالا مال بنایا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ 20 جون مغربی بنگال کی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت کا حامل دن ہے، کیونکہ یہی وہ دن تھا جس نے مغربی بنگال کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنائے رکھنے کو یقینی بنایا۔ وزیرِ اعظم نے اس سلسلے میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے کردار کو نہایت اہم اور ناقابلِ فراموش قرار دیا اور کہا کہ سال 2026 میں ڈاکٹر مکھرجی کی 125ویں یومِ پیدائش بھی منائی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت مغربی بنگال کی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔

جناب مودی نے مغربی بنگال کی مسلسل ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’پَشچِم بنگ دیوس کے موقع پر مغربی بنگال کے اپنے تمام بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارک باد۔

یہ دن اُس ریاست کا جشن منانے کا دن ہے جس نے ادب، موسیقی، فن، روحانیت، سائنس، تجارت، سماجی اصلاحات اور دیگر متعدد شعبوں میں اپنی گراں قدر خدمات کے ذریعے بھارت کی تاریخ کو گہرے طور پر متاثر کیا ہے۔ مغربی بنگال نے بارہا اور بے شمار طریقوں سے بھارت کے قومی شعور کو مالا مال کیا ہے۔

آج 20 جون مغربی بنگال کی تاریخ میں بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ یہی وہ دن تھا جس نے مغربی بنگال کو بھارت کا اٹوٹ حصہ بنائے رکھنے کو یقینی بنایا۔ اس میں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کا کردار بے حد اہم اور ناقابلِ فراموش تھا۔ اس سال، 2026 میں، ہم ڈاکٹر مکھرجی کی 125ویں جینتی بھی منا رہے ہیں۔

مرکزی حکومت مغربی بنگال کی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کے خوابوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کام کرے گی۔ میں مغربی بنگال کی ترقی اور اس کے عوام کی خوشحالی کے لیے دعاگو ہوں۔‘‘

 

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-8919

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2275580) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , Marathi , English , हिन्दी , Assamese , Bengali , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada