MIFF banner

معروف فلم ساز فیڈریکو اتہورٹوا نے ایم آئی ایف ایف 2026 میں فلم ایڈٹنگ کے پوشیدہ  اہمیت کو اجاگر کیا 


’’سنیما دراصل  ایک تسلسل کا نام ہے‘‘: فیڈریکو ایتہورتوا

معروف دستاویزی فلم ہدایت کار فیڈریکو اتہورٹوا نے آج ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف) 2026 میں ’’ مونٹاج کا فلسفہ: راز سے پردہ اٹھانا‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک انتہائی دلچسپ ماسٹر کلاس  سے خطاب کیا۔

 بات چیت کی  یہ نشست نے ناظرین کی فلم ایڈیٹنگ کے بارے میں سوچ کو مکمل طور پر بدل دیا۔ اپنے وسیع تجربے سے، جن میں ایوارڈ یافتہ اور معروف دستاویزی فلمیں ’’پائروٹیکنیا‘‘ اور’’فارینسکس‘‘ شامل ہیں، فیڈریکو نے بتایا کہ فلم ایڈیٹنگ، جسے روایتی طور پر ’مونٹاج‘ کہا جاتا ہے، صرف ویڈیو اور آواز کو جوڑنے یا کاٹنے کا ایک تکنیکی عمل نہیں ہے۔ بلکہ یہ ایک گہرا بامعنی عمل ہے جو اس بات کو تشکیل دیتا ہے کہ ہم تاریخ، صدمے اور حقیقت کو کس طرح سمجھتے ہیں۔

ماسٹر کلاس کے دوران فیڈریکو نے وضاحت کی کہ پرانی اور کلاسیکی فلمیں سخت’’سبب اور نتیجہ‘‘کے اصول پر مبنی ہوتی تھیں، جہاں ہر عمل کا  ایک متوقع  رد عمل ہوتا تھا ۔ تاہم دوسری عالمی جنگ کے حقیقی دنیا میں  جنم لینے والے  دکھ- درد کے بعد سنیما میں بڑی تبدیلی آئی۔ فلم سازوں نے مثالی ہیروز کے بجائے عام انسانوں اور  علامتی کہانیوں پر توجہ دینا شروع کر دی۔

اس تبدیلی نے فلم ایڈیٹنگ کو مکمل طور پر آزاد کر دیا۔  جس طرح مصوری حقیقت پسند پورٹریٹ سے نکل کر جیکسن پولاک جیسے آزاد اور  علامتی فن تک پہنچی، ویسے ہی جدید فلم ایڈیٹنگ بھی شاعرانہ، خواب آور اور سخت قواعد سے آزاد ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اسکرین پر موجود تصویر صرف اس وجہ سے طاقتور نہیں ہوتی کہ وہ کیا دکھا رہی ہے، بلکہ اس کی اصل طاقت ان غیر متوقع، گہرے اور پیچیدہ تعلقات سے پیدا ہوتی ہے جو ایک ایڈیٹر مختلف تصاویر، آوازوں اور خیالات کے درمیان قائم کرتا ہے۔ فیڈریکو کے مطابق،’’سنیما دراصل تسلسل کا نام ہے۔‘‘

یہ ماسٹر کلاس  ہندوستان کے نوجوان فلم سازوں، طلبہ اور سنیما کے شائقین کے لیے فلم ایڈیٹنگ کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کا باعث بنی۔

***

ش ح ۔   م  ش ۔ش ب ن

U. No. 8904


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #MIFF2026. Tag us @pibmumbai on X, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at miff.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2275342   |   Visitor Counter: 10