وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم آلسٹام کے سی ای او جناب مارٹن سیون سے ملاقات کی، بھارتی نوجوانوں کے ساتھ عالمی اشتراک کے مواقع اجاگر کیے

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 6:42PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آلسٹام کے سی ای او جناب مارٹن سیون کے ساتھ بارآور گفت و شنید کا اہتمام کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں آلسٹام کی موجودگی پہلے ہی کافی مضبوط ہے۔ جناب مودی نے بھارت کی نمو کی داستان میں کمپنی کے بھروسے اور دنیا کے لیے بھارت میں اشیاء سازی کے لیے اس کی کوششوں کی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آنے والے وقت میں مواقع مزید بہتر ہوں گے۔

جناب مودی نے اس امر پر زور دیا کہ بھارت اپنے نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کے لیے دنیا کو مدعو کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا؛

’’آلسٹام کے سی ای او  جناب مارٹن سیون کے ساتھ بارآور گفت و شنید کا اہتمام کیا۔ آلسٹام کی بھارت میں موجودگی پہلے ہی کافی مضبوط ہے۔ بھارت کی نمو کی داستان میں ان کا بھروسہ اور دنیا کے لیے بھارت میں اشیاء سازی کے لیے ان کوششیں قابل تعریف ہیں۔ اور، آنے والے وقت میں مواقع اور بہتر ہوں گے۔

بھارت اپنے نوجوانوں کے ساتھ اشتراک کے لیے دنیا کو مدعو کرتا ہے۔

@Alstom ‘‘

 


****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:8856


(रिलीज़ आईडी: 2274880) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam