وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے بھارت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 18 JUN 2026 2:33PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ثقافتی ورثہ نئی توانائی کے ساتھ محفوظ رکھا جا رہا ہے، اس کی بھرپور طریقے سے جشن منایا جا رہا ہے اور اسے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ‘وراثت بھی، وکاس بھی’ کے وژن کی رہنمائی میں قدیم نوادرات کی واپسی سے لے کر روحانی اور زیارتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے تک کی کوششیں لوگوں کو بھارت کی لازوال روایات سے دوبارہ جوڑ رہی ہیں۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ؛

’’بھارت کے ثقافتی ورثے کا تحفظ کیا جا رہا ہے، اس کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے اور اسے نئے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

‘وراثت بھی،وکاس بھی’کے وژن سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے، قدیم نوادرات کی وطن واپسی سے لے کر روحانی اور زیارتی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے تک کی جانے والی کوششیں عوام کو بھارت کی لازوال تہذیبی اور ثقافتی روایات سے دوبارہ جوڑ رہی ہیں۔

#12YearsOfVikasBhiVirasatBhi‘‘

********

) ش ح ۔ ش آ۔ن ع)

U.No. 8815


(रिलीज़ आईडी: 2274572) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Bengali , Assamese , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam