وزارت دفاع
وزیر دفاع ناگپور میں ینتر انڈیا لمیٹڈ میں 10,000 ٹن کے ایلومینیم ایکسٹروژن پریس کا بھومی پوجن کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
18 JUN 2026 10:50AM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ 19 جون 2026 کو ناگپور، مہاراشٹر میں آرڈیننس فیکٹری، امباجھری میں واقع ینترانڈیا لمیٹڈ (وائی آئی ایل) میں 10,000 ٹن کے جدید ترین 'ایلومینیم ایکسٹروژن پریس' کا بھومی پوجن کریں گے۔ اس تقریب میں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ جناب دیویندر فڑنویس، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار اور محکمہ دفاعی پیداوار و ینتر انڈیا لمیٹڈ کے دیگر سینئر حکام شرکت کریں گے۔
مجوزہ ایکسٹروژن پریس دفاعی مینوفیکچرنگ کے شعبے کے لیے بڑا قومی اثاثہ ثابت ہو گا۔ یہ دفاع اور ایرواسپیس کےشعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑے، انتہائی مضبوط اور درست ایلومینیم مرکب (ایلوئے) کے اخراج کی تیاری میں ملک کی صلاحیت کو مضبوط کرے گا۔ یہ پروجیکٹ اہم ایلومینیم ایکسٹروڈڈ مرکبات کی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد کرے گا اوراس سے 'آتم نربھر بھارت' کے وژن کے تحت ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ع۔ ن م۔
U- 8802
(रिलीज़ आईडी: 2274471)
आगंतुक पटल : 16