MIFF banner

الفاظ آپ کے ذہن کو تشکیل دیتے ہیں، زندگی عمل کو جنم دیتی ہے : فیبرس کیلی نے ایم آئی ایف ایف ماسٹر کلاس میں اسٹینس لاوسکی کے تھیٹر آف ٹروتھ کی وضاحت کی


اچھی ادا کاری کرنے کے لیے زندگی کو گہرائی سے سمجھنا ضروری ہے: فیبرس کیلی نے اسٹینس لاوسکی کے مشاہدے سے حقیقی اور مستند اداکاری تک کے سفر کو اجاگر کیا

ایک بصیرت افروز ماسٹرکلاس میں فرانسیسی تھیٹر پریکٹیشنر فیبرس کیلی نے زندگی، الفاظ اور اداکاری کے درمیان گہرے تعلق کو تھیٹر کے مشہور ماہر اسٹینس لاوسکی  کے نظریات  کی روشنی میں بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادا کاری زندگی کی مکمل رنگا رنگی کو دوبارہ تخلیق کرنے کی ایک کوشش ہے، جہاں جذبات  ، انسانی تجربے کے مختلف مراحل کے ذریعے فطری طور پر ابھرتے ہیں۔

 

 

فیبرس کیلی   نے زور دیتے ہوئے   کہا کہ ’’ اچھی ادا کاری کرنے کے لیے زندگی کو  بہتر طور پر سمجھنا ضروری ہے ۔  ‘‘  انہوں نے  کہا کہ اسٹینس لاوسکی   کا طریقۂ کار قریبی مشاہدے، تجزیے اور انسانی رویّے کی گہری سمجھ پر مبنی تھا۔

 

 

اسٹینس لاوسکی  کے فن  پر روشنی ڈالتے ہوئے  ، فیبرس کیلی   نے  ، ان کی اس صلاحیت کو اجاگر کیا  ، جس کے ذریعے وہ زندگی کا تفصیلی مطالعہ کرتے ہوئے اور حالات کو ان کے چھوٹے سے چھوٹے اجزا ء میں تقسیم کر کے حقیقت سے قریب مناظر تخلیق کرتے تھے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ اسٹینس لاوسکی   کو  ، انتون چیخوف کی صورت میں ایک بہترین تھیٹر پارٹنر ملا، جن کی تحریریں حالات اور زندگی کے خود کو ظاہر کرنے کے  تخیلی طریقوں پر مبنی تھیں۔

فیبرس کیلی    نے کہا کہ ایک حقیقی منظر تخلیق کرنے کے لیے  الفاظ کا بھرپور ذخیرہ ضروری ہے کیونکہ الفاظ ادراک کو تشکیل دیتے ہیں۔ گرین لینڈ میں برف کے لیے مختلف الفاظ کی مثال دیتے ہوئے  ، انہوں نے سمجھایا کہ زبان اس طریقے کو  وسعت فراہم کرتی ہے  ، جس سے ذہن  ، دنیا کو سمجھتا ہے۔   انہوں نے سامعین سے کہا کہ  ’’  الفاظ آپ کے ذہن کو تشکیل دیتے ہیں ۔ ‘‘

 

اسی کے ساتھ فیبرس کیلی    نے وضاحت کی کہ ادا کاری صرف الفاظ پر منحصر نہیں ہو سکتی۔ حقیقی پرفارمنس  سماجی موجودگی، مشاہدے، ردِعمل اور شرکت سے جنم لیتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اسٹینس لاوسکی  نے اداکاری کے عمل میں زیادہ گہرائی اور تفصیل لا کر تھیٹر کی نئی تشریح کی۔

ایک دلچسپ مظاہرے کے ذریعے فیبرس کیلی    نے پرفارمنس میں ’’  فعال  طور  سے دیکھنے ‘‘  اور  ’’ فعال  طور سے شرکت ‘‘  کی اہمیت  کی وضاحت کی ۔ انہوں نے  یہ مشاہدہ کرتے ہوئے  ، اپنی بات ختم کی کہ ادا کاری کی بنیادیں روزمرہ زندگی میں  فطری طور پر موجود ہوتی ہیں —  ’’  زندگی میں ہم سب بہترین اداکار ہیں۔  ‘‘

 

فیبرس کیلی  ، فرانسیسی -بیلاروسی سوویت تھیٹر اسکول ڈیمین لے پرنٹیمس کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ہیں، جو اسٹینس لاوسکی   سسٹم  پر مبنی ہے اور بیلاروس میں بین الاقوامی پبلک ایسوسی ایشن ’’ ٹی ای اے ٹی آر او ‘‘  کے بھی آرٹسٹک ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا کام روسی/سوویت تھیٹر  کی روایت  اور کونسٹنٹائن اسٹینس لاوسکی  کی وراثت  کے ساتھ گہرائی سے  وابستہ ہے، جنہوں نے 20ویں صدی کی پرفارمنس میں انقلابی تبدیلی لاتے ہوئے اداکار کی تربیت، تیاری اور ریہرسل کے لیے ایک نہایت مؤثر طریقہ متعارف کرایا  ، جسے اسٹینس لاوسکی   سسٹم   کے نام سے جانا جاتا ہے۔

انہوں نے  1898  ء میں مشہور  ماسکو آرٹ تھیٹر کی مشترکہ  طور پر بنیاد رکھی۔ ان کے نظریات جذباتی سچائی، نفسیاتی حقیقت پسندی اور تجرباتی تیاری پر مبنی تھے، جنہوں نے جدید اداکاری کے طور طریقوں، بشمول میتھڈ ایکٹنگ، کی  کلیدی بنیاد فراہم کی۔

ایم آئی ایف ایف  میں روزانہ ہونے والی تقریبات کی پریس ریلیزز اور اعلیٰ معیار کی تصاویر تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click here

***

) ش ح – م ع   -  ع ا )

U.No. 8760


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #MIFF2026. Tag us @pibmumbai on X, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at miff.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2274071   |   Visitor Counter: 15