وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے گزشتہ دہائی کے دوران خود انحصاری اور اختراع سے ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں میں  ہوئی تبدیلی کو اجاگر کیا

प्रविष्टि तिथि: 17 JUN 2026 12:34PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی نے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہونے والی نمایاں تبدیلی کو اجاگر کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ خودانحصاری کی سوچ اور اختراع، ٹکنالوجی اور ملک میں تیار چیزوں کی بدولت  بھارت کی دفاعی طاقت میں بڑا انقلاب آیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں میں دفاعی شعبے میں جو پیش رفت ہوئی ہے وہ اس بات کی علامت ہے کہ بھارت قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے لیے خود کفالت پر مزید توجہ دے رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے زمینی، فضائی اور بحری تینوں شعبوں میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے، مقامی ٹیکنالوجیز کو فروغ دیا ہے، اور خود انحصاری اور قومی سلامتی کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس  پر لکھا:

“گزشتہ ایک دہائی میں خودانحصاری کی سوچ اور اختراع، ٹکنالوجی اور ملک میں تیار چیزوں کی بدولت  بھارت کی دفاعی طاقت میں بڑا انقلاب آیا ہے۔ اور جس کی بنیاد جدت، ٹیکنالوجی اور ملکی پیداوار پر ہے۔ یہ تھریڈ بھارت کے دفاعی شعبے میں گزشتہ 12 سالوں کی پیش رفت کا ایک جائزہ پیش کرتا ہے۔

#12YearsOfSurakshitBharat

“یہ تھریڈ وضاحت کرتا ہے کہ بھارت نے کس طرح فضائی، زمینی اور بحری سطح پر اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا ہے، مقامی ٹیکنالوجیز کو ترقی دی ہے، اور خود انحصاری اور قومی سلامتی کے لیے ایک مضبوط بنیاد قائم کی ہے۔

#12YearsOfSurakshitBharat

*****

ش  ح۔ ع ح– ف ر

Uno-8742


(रिलीज़ आईडी: 2273935) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Bengali , Manipuri , Assamese , Punjabi , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada , Malayalam