ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے کوئلے کی نقل و حمل کے اہم کاریڈور پر استعداد بڑھانے کے لیے 755 کروڑ روپے کے چمپا-کوربا تھرڈ لائن پروجیکٹ کو منظوری دی


​زیادہ آمد و رفت والے ریل راستے کی اپ گریڈیشن سے کوئلے کی بڑھتی ہوئی نقل و حمل اور اضافی مال گاڑیوں کی آمد و رفت کو مدد ملے گی اور نیٹ ورک کی استعداد میں اضافہ ہوگا

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 7:32PM by PIB Delhi

بھارتی ریلوے نے کوئلہ کی پیداوار کے اہم علاقوں میں ریلوے انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے جنوب مشرقی وسطی ریلوے )ایس ای سی آر) کے 755 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت والے چمپا–کوربا تیسری ریلوے لائن منصوبے (42 کلومیٹر) کو منظوری دے دی ہے۔

اس منصوبے کے تحت چمپا اور کوربا کے درمیان تیسری ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی، جبکہ پہلے سے منظور شدہ مدوارانی–ساراگ بندیا سیکشن اس میں شامل نہیں ہوگا۔ یہ منصوبہ بھارتی ریلوے کے مشن 3000 ایم ٹی اور ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک کوریڈور اقدامات کا حصہ ہے، جن کا مقصد مال برداری کو بہتر بنانا اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

کوربا کو ’’بھارت کا پاور کیپیٹل‘‘ کہا جاتا ہے، جہاں متعدد تھرمل پاور پلانٹس موجود ہیں اور یہ ملک کے اہم ترین کوئلہ نقل و حمل مراکز میں شمار ہوتا ہے۔ چمپا–کوربا سیکشن ساؤتھ ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ   اور مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ   کی کوئلہ کانوں کو قومی ریلوے نیٹ ورک اور ممبئی–ہاوڑہ ہائی ڈینسٹی کوریڈور سے جوڑنے والا اہم ریل رابطہ ہے۔

موجودہ وقت میں، اس سیکشن پر روزانہ تقریباً 10 جوڑی مسافر گاڑیاں اور تقریباً 55 جوڑی مال گاڑیاں چلتی ہیں۔ ایس ای سی ایل اور ایم سی ایل کی اس خطے میں کوئلے کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 247 ملین ٹن سالانہ ہے، جس کے بڑھ کر تقریباً 450 ملین ٹن سالانہ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس سے آنے والے سالوں میں کوئلے کی نقل و حمل میں تقریباً 200 ملین ٹن سالانہ کا مزید اضافہ ہوگا۔

تیسری لائن کا یہ پروجیکٹ نقل و حمل کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا، آپریشنل لچک کو بہتر بنائے گا اور مال گاڑیوں اور مسافر گاڑیوں دونوں کی تیز تر آمد و رفت کو یقینی بنائے گا۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد روزانہ ہر سمت میں دو اضافی مسافر ٹرینیں چلانے اور 5.95 ملین ٹن سالانہ اضافی مال برداری کی سہولت میسر آئے گی۔ اس کے علاوہ منصوبے سے سالانہ تقریباً 85 کروڑ روپے کی اضافی خالص آمدنی متوقع ہے، جس میں 82 کروڑ روپے مال برداری اور 3 کروڑ روپے مسافر خدمات سے حاصل ہوں گے۔

یہ تیسری لائن مال بردار ٹرینوں کے موجودہ تاخیر کے مسائل کو بھی کم کرے گی، جس سے سالانہ تقریباً 1.30 کروڑ روپے کی آپریشنل بچت متوقع ہے۔

چمپا–کوربا تیسری ریلوے لائن منصوبہ بھارتی ریلوے کی جانب سے نیٹ ورک کی گنجائش بڑھانے، مال برداری کی کارکردگی بہتر بنانے، مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور ملک کے بنیادی ڈھانچے و توانائی کے اہداف کو تقویت دینے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 8719 )


(रिलीज़ आईडी: 2273772) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: हिन्दी , English , Marathi , Punjabi , Gujarati , Tamil , Kannada