سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کی وزارت 17 سے 26 جون 2026 تک ‘‘نشہ مکت بھارت ابھیان – وکست بھارت کی پہچان’’ کے تحت ‘‘نشہ مکت بھارت سپتاہ’’ کا انعقاد کرے  گی

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 3:50PM by PIB Delhi

 سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کا محکمہ (ڈی او ایس جے ای)، جو منشیات کی طلب میں کمی لانے کے لیے مرکزی نوڈل محکمہ ہے، 26 جون 2026 کو ‘‘منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن’’ منائے گا۔ اس دن کی اہمیت کے پیش نظر ہر سال ریاستوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اضلاع میں زمینی سطح  پراور آن لائن مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کا محکمہ (ڈی او ایس جے ای) 17 سے 26 جون 2026 تک ملک بھر میں ‘‘نشہ مکت بھارت ابھیان – وکست بھارت کی پہچان’’ کے تحت‘‘نشہ مکت بھارت سپتاہ’’  عنوان سے ایک پرگرام کا انعقادکرے گا۔

اس ہفتہ وار مہم کا ورچوئل افتتاح 17 جون کو سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر وریندر کمار کریں گے۔ اس موقع پر نشہ مکتی متر (این ایم ایم) کے لیے ذاتی ڈیش بورڈ اور نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) پر مبنی ایک مختصر فلم بھی جاری کی جائے گی۔ ان اقدامات کا مقصد عوامی شمولیت کو مضبوط بنانا، رضاکاروں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ملک بھر میں منشیات کے مضر اثرات سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔

نشہ مکت بھارت سپتاہ میں مرکزی وزارتوں اور محکموں، ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، ضلعی انتظامیہ، روحانی تنظیموں اور گرانٹ اِن ایڈ (جی آئی اے) اداروں سمیت مختلف فریق شرکت کریں گے تاکہ منشیات کے استعمال کی روک تھام اور صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے ملک گیر سطح پر مربوط کوششیں کی جا سکیں۔

17 سے 26 جون 2026 کے دوران ملک بھر میں آگاہی اور عوامی شمولیت سے متعلق متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں اجتماعی حلف برداری، آگاہی پھیلانے سے متعلق ریلیاں، سائیکل ریلیاں، نوجوانوں کی قیادت میں مہمات، پوسٹر سازی، نعرہ نویسی اور مضمون نویسی کے مقابلے، ویبینار، ماہرین کے ساتھ تبادلۂ خیال، اسٹریٹ ڈرامے، لوک فنون کی پیشکش، ثقافتی پروگرام اور سوشل میڈیا مہمات شامل ہوں گی۔

اس مہم میں اسکولوں، کالجوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجوانوں کی شمولیت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اسی طرح پنچایتی راج اداروں، این ایس ایس رضاکاروں، مائی بھارت رضاکاروں، آنگن واڑی کارکنان، آشا کارکنان اور مقامی قیادت کے ذریعے زمینی سطح تک عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنائی جا سکے۔

منشیات کی روک تھام میں صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے 21 جون 2026 کو بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر بھی یوگا اور مراقبہ کے سیشن، فلاح و بہبود کے پروگرام اور کمیونٹی سطح پر آگاہی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، جن کا پیغام ہوگا:‘‘صحت مند زندگی کے لیے یوگا کریں، اور منشیات کو نہ کہیں۔’’

زمینی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایک جامع ملٹی میڈیا مہم بھی چلائی جائے گی، جس میں ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کے ذریعے #نشا مکت بھارت ہیش ٹیگ کے تحت عوامی بیداری کو فروغ دیا جائے گا۔

تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ملک گیر ای-حلف (ای ۔ پلیج) میں حصہ لیں اور نشہ مکتی متر یعنی سماج کو نشہ سے پاک کرنے  کے سرگرم رکن بن کر بن کر ایک صحت مند، باشعور اور بااختیار شہریوں پر مشتمل وکست بھارت کے وژن کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

4.jpg

********

) ش ح ۔ م م ع ۔ ا ک م)

U.No. 8698

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2273599) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Tamil , English , हिन्दी , Telugu , Kannada , Malayalam