وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

بھارت انوویٹس 2026 کا دوسرا دن، سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کے درمیان روابط پر مرکوز رہا


ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کی 80 سے زائد کمپنیوں نے اپنی اختراعات 50 سے زیادہ عالمی سرمایہ کاروں کے پینلز کے سامنے پیش کیں، جو 10 سے زائد ممالک سے تعلق رکھتے تھے

چالیس سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاروں کی جانب سے فالو اَپ میٹنگوں کی باقاعدہ یقین دہانیاں حاصل ہوئیں

آخری دن، ٹیکنالوجی پارکس اور ایکسیلیریٹرز، موسمیاتی ٹیکنالوجیز، صنعتی کاربن میں کمی، عالمی سطح پر توسیعی حکمت عملیوں اور طویل مدتی ادارہ جاتی شراکت داریوں پر توجہ دی جائے گی

प्रविष्टि तिथि: 16 JUN 2026 12:42PM by PIB Delhi

بھارت انوویٹس 2026 (15 جون 2026) کے دوسرے دن میں عالمی سرمایہ کاروں، صنعتی رہنماؤں، محققین، پالیسی سازوں، اسٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کے درمیان بھرپور تبادلۂ خیال ہوا۔ اس کا مقصد جدت کو تیز کرنا، ٹیکنالوجی شراکت داری کو مضبوط بنانا اور ڈیپ ٹیک حلوں کی تجارتی سطح پر منتقلی کو آگے بڑھانا تھا۔

یہ اقدام حکومتِ ہند کا ہے اور وزارتِ تعلیم کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔ بھارت انوویٹس 2026 ایک اہم بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو بھارت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے جدت کے نظام کو عالمی سرمایہ، صنعتی مہارت، تحقیقی نیٹ ورکس اور بین الاقوامی منڈیوں سے جوڑتا ہے۔

دن کا آغاز ایک اختراعی نمائش سے ہوا جس میں بھارتی اسٹارٹ اپس اور ممتاز اعلیٰ تعلیمی اداروں نے بائیو ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز، جدید مینوفیکچرنگ، صحت، توانائی، نقل و حرکت، خلائی ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجیز پیش کیں۔

 

کلیدی خطاب میں ایشین پینٹس لمیٹڈکے شریک بانی، اور اینجل سرمایہ کار، جناب جلج دانی نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی جدت کو مارکیٹ کی ضروریات، صنعتی شراکت داری اور طویل مدتی ادارہ سازی کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

پینل مباحثوں میں عالمی سطح کی نمایاں شخصیات شامل تھیں جن میں انسٹی ٹیوٹ پاسچر کے پروفیسر چیتن چٹنیس، سفراں ریوسک کی چیف ایگزیکٹو آفیسر محترمہ اوریلی گیرُو، تھیلس الینیا اسپیس کے مسٹر برٹرینڈ ڈینس، جی آئی ایف اے ایس کے چیف ایگزیکٹو مسٹر فریڈریک پاریسو، سونی انوویشن فنڈ کی محترمہ یوکو فوکاتا اور مِزوہو فنانشل گروپ کے  نمائندےجناب سنیل بخشی شامل تھے۔ ان مباحثوں میں بایو انوویشن، جدید مینوفیکچرنگ، خلائی ٹیکنالوجی، دفاعی سپلائی چینز اور عالمی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، جس میں صبر آزما سرمایہ، بین الاقوامی مشترکہ ترقی اور تحقیق سے تجارتی پیمانے تک منتقلی کے مضبوط راستوں پر زور دیا گیا۔

 

دوسرےدن کا ایک اہم حصہ سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کے درمیان وسیع رابطہ کاری کا پروگرام تھا۔ 80 سے زائد بھارت انوویٹس ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس نے اپنی اختراعات 50 سے زائد عالمی سرمایہ کاروں کے پینلز کے سامنے پیش کیں، جو 10 سے زائد ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ پریزنٹیشنز چھ موضوعاتی پچ رومز میں ہوئیں: خلا اور دفاع، مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹرز، صحت اور میڈ ٹیک، بایو ٹیکنالوجی اور زرعی ٹیکنالوجی، توانائی اور موسمیاتی ٹیکنالوجیز، اور جدید مینوفیکچرنگ۔ان پچ سیشنز کے ذریعے عالمی وینچر فنڈز اور کارپوریٹ وینچر کیپٹل اداروں کے ساتھ براہِ راست رابطہ ممکن ہوا۔ 40 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو سرمایہ کاروں کی جانب سے فالو اَپ میٹنگوں کی باقاعدہ یقین دہانیاں حاصل ہوئیں، جس سے سرمایہ کاری کی دلچسپی اور معاہدوں کے امکانات میں اضافہ ہوا۔

سمٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پہلے دن تقریباً 30 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کا اعلان کیا گیا۔

دوسرے دن کے اختتام تک بھارت انوویٹس 2026 نے مجموعی طور پر یہ نتائج حاصل کیے:

  • بھارت  انویٹ اختراع کاروں کے ساتھ1,350 سے زیادہ بی ٹو بی میٹنگیں
  • 50 سے زیادہ اشتراکی معاہدے
  • 80 سے زائد اسٹارٹ اپس کی 50 سے زیادہ عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیشکش
  • 40 سے زائد اسٹارٹ اپس کو فالو اَپ سرمایہ کاری کی یقین دہانیاں
  • تقریباً 254.5 ملین امریکی ڈالر کی فنڈنگ اور ترقی یافتہ مرحلے کی سرمایہ کاریوں کے اعلانات

ان سرگرمیوں کے ذریعے بھارت انوویٹس 2026 نے بھارت کو ڈیپ ٹیک اختراع کے ایک عالمی مرکز کے طور پر مضبوط کیا ہے اور بھارت، یورپ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں کے درمیان تعاون کے نئے راستے کھولے ہیں۔

 

دوسرے روز کی سرگرمیوں کے نتائج نے اس ایونٹ کو عالمی ٹیکنالوجی شراکت داری، ڈیپ ٹیک سرمایہ کاری اور جدت پر مبنی معاشی ترقی کو ایک اہم محرک ذریعہ ثابت کیا۔

سمٹ کا آخری دن ٹیکنالوجی پارکس اور ایکسیلیریٹرز، موسمیاتی ٹیکنالوجیز، صنعتی کاربن میں کمی، عالمی سطح پر توسیعی حکمت عملیوں اور طویل مدتی ادارہ جاتی شراکت داریوں پر مرکوز رہا جس کا مقصد ایونٹ کے دوران قائم ہونے والے روابط کو برقرار رکھنا تھا۔

بھارت انوویٹس 2026 اور اس میں حصہ لینے والے اختراع کاروں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ سرکاری ویب سائٹ www.bharatinnovates.in ملاحظہ کر سکتے ہیں:

****

ش  ح۔ ع ح– ف ر

Uno-8680


(रिलीज़ आईडी: 2273481) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Telugu , Kannada