وزارت دفاع
تاریخی سنگِ میل: این ڈی اے سے تربیت یافتہ خواتین کیڈٹس کا پہلا دستہ دفاعی افواج میں شامل
प्रविष्टि तिथि:
13 JUN 2026 9:28PM by PIB Delhi
نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) سے تربیت حاصل کرنے والی خواتین کیڈٹس کے پہلے دستے کو دفاعی افواج میں بطور افسر شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ فوجی خدمات میں خواتین کی شرکت کے سفر میں بہت بڑا اور تاریخی سنگِ میل ہے۔ 17 خواتین کیڈٹس پر مشتمل اس بیچ نے اگست 2022 میں 148 ویں کورس کے ضمن میں این ڈی اے جوائن کیا تھا، اور اب انہوں نے اپنی سروس اکیڈمی میں سخت ترین پری-کمیشن ٹریننگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے)، دہرادون میں 13 جون 2026 کو منعقدہ 158 ویں ریگولر کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 9 خواتین افسران کو فوج میں شامل کیا گیا۔ اس پریڈ کا معائنہ ملک کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے کیا۔
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2272392®=48&lang=1
13 جون 2026 کو ہی ایئر فورس اکیڈمی، ڈنڈیگل (حیدرآباد) میں منعقدہ 217 ویں کورس کی کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کے دوران 5 خواتین افسران کو فضائیہ میں شامل کیا گیا۔ اس پریڈ کا معائنہ وزیرِ دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے کیا۔
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2272390®=48&lang=1
انڈین نیول اکیڈمی، ایژیملا میں 28 مئی 2026 کو منعقدہ اسپرنگ ٹرم 2026 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران 3 خواتین افسران کو بحریہ میں شامل کیا گیا۔ اس پریڈ کا معائنہ جنوبی بحری کمانڈ کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، وائس ایڈمرل سمیر سکسینہ نے کیا۔
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2266384®=48&lang=1
فوج میں باضابطہ شمولیت (کمیشن) کے ساتھ ہی یہ افسران اب ان فوجی رہنماؤں کے حلقے کا حصہ بن چکی ہیں جنہیں ملک کی خدمت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ شمولیت دفاعی افواج کی جدید تبدیلی میں اہم اور یادگار باب کا آغاز ہے، جو فوجی خدمات میں سب کے لیے یکساں مواقع، قابلیت اور عمدگی کے تئیں ملک کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ان خواتین افسران کی یہ کامیابی ان کی محنت، نظم و ضبط اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس سے ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کو فوج میں کریئر بنانے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمیشہ ترغیب ملتی رہے گی۔
***
ش ح ۔ م ش ع۔ ج
Uno-8678
(रिलीज़ आईडी: 2273475)
आगंतुक पटल : 5