امور داخلہ کی وزارت
نیٹ 2026 کےدوبارہ ہونے والے امتحان کی سکیورٹی اور لاجسٹک تیاریوں پر مرکزی داخلہ سکریٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 8:58PM by PIB Delhi
مرکزی داخلہ سکریٹری نے آج نیٹ 2026 (یوجی) کے دوبارہ ہونے والے امتحان کے لیے ریاستی حکومتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس اجلاس میں مرکز طلبہ کی سہولت، سکیورٹی کے انتظامات اور امتحانی عمل کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے سلسلےمیں غوروخوض کیا گیا ۔
اس اہم میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے چیئرمین، اسکول ایجوکیشن اور لٹریسی ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری، ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری، محکمہ ڈاک کے سکریٹری، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف، بی سی اے ایس اور این ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل سمیت وزارتِ دفاع اور وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
مرکزی داخلہ سکریٹری نے تمام ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں اور مرکزی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ سکیورٹی پروٹوکول پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ امتحان کا انعقاد بغیر کسی خامی یا گڑبڑی کے مکمل ہوسکے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے یہ بھی گزارش کی گئی کہ وہ طلبہ کے سفر کو آسان اور آرام دہ بنانے میں مدد کریں۔ اس موقع پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
****
ش ح۔ م ش ع۔ ج
uno- 8673
(रिलीज़ आईडी: 2273444)
आगंतुक पटल : 6