وزارت دفاع
این سی سی نے نوجوانوں نے رسائی اور مواقع کووسعت دینے کے لئےآندھرا پردیش اور جھارکھنڈ میں دو نئے ریاستی ڈائریکٹوریٹ قائم کیے
प्रविष्टि तिथि:
15 JUN 2026 12:33PM by PIB Delhi
نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) ہیڈ کوارٹر تک رسائی بڑھانے کی جانب میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل این سی سی نے آندھرا پردیش اور جھارکھنڈ میں انڈی پینڈینٹ ریاستی ڈائریکٹوریٹ کے قیام کی منظوری دی ہے۔ اس طرح ہندوستان میں این سی سی ریاستی ڈائریکٹوریٹ کی کل تعداد 17 سے بڑھ کر 19 ہو گئی ہے ۔
آندھرا پردیش اور جھارکھنڈ میں آزاد ریاستی ڈائریکٹوریٹ کا قیام، این سی سی کو، ان کی خدمات انجام دینے والے کیڈٹس اور تعلیمی اداروں کے اور قریب لائے گا۔ نیا انتظامی ڈھانچہ زیادہ مرکوز ہم آہنگی ، بہتر نگرانی اور تربیت نیز ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے بہتر تعاون کو بھی بروئے کار لائے گا ۔ یہ مذکورہ ریاستوں کے نوجوانوں کو بہتر تربیتی بنیادی ڈھانچے اور معاون میکانزم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے گا ۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ہندوستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے وژن کی رہنمائی میں ، اس فیصلے سے مزید نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں بامعنیٰ تعاون کرنے کے لیےپر اعتماد ، قابل اور سماجی طور پر پرعزم شہریوں کو ترقی دینے میں مدد ملے گی ۔
اسے1948 میں 20,000 کیڈٹس کی ابتدائی تعدادکے ساتھ قائم کیا گیا تھا۔ این سی سی اب 20 لاکھ سے زیادہ کیڈٹس کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی وردی والی نوجوانوں کی تنظیم بن گئی ہے ۔ اس تنظیم میں 2014 اور 2025 کے درمیان 6 لاکھ کیڈٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس وقت ملک بھر کے 750 سے زیادہ اضلاع میں یہ تنظیم موجود ہے ۔ نئی انتظامی طاقت کے ساتھ ، تنظیم ذمہ دار شہریوں کی تشکیل اور ایک مضبوط ، زیادہ قابل اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون جاری رکھے ہوئے ہے ۔
********
ش ح۔ش م ۔ رض
U-8611
(रिलीज़ आईडी: 2272904)
आगंतुक पटल : 20