وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے جناب جسپال رانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
प्रविष्टि तिथि:
12 JUN 2026 10:48AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جناب جسپال رانا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا انتقال ہندوستانی کھیلوں کی دنیا کے لیے بڑاا نقصان ہے ۔
جناب نریندر مودی نے کہا کہ انہوں نے شوٹنگ میں اپنی غیر معمولی کامیابیوں کے ذریعے ملک کا بہت وقار بڑھایا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک سرپرست کے طور پر ان کا تعاون ، بڑی لگن کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی تشکیل اور رہنمائی کرنا بھی اتنا ہی قابل ذکر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ امتیاز ، نظم و ضبط اور کھیلوں کی دنیا کی خدمات کے لیے ان کے پختہ عزم سےانہیں بے پناہ سرخروئی حاصل ہوئی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کی ہمدردیاں ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور پوری کھیل برادری کے ساتھ ہیں ۔
وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا:
" جناب جسپال رانا جی کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ۔ ان کا انتقال ہندوستانی کھیلوں کی دنیا کے لیے بڑا نقصان ہے ۔
انہوں نے شوٹنگ میں اپنی غیر معمولی کامیابیوں کے ذریعے ملک کو بے پناہ اعزاز دلایا ۔ ایک سرپرست کے طور پر ، بڑی لگن کے ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کی تشکیل اور رہنمائی کرنے میں ان کا تعاون بھی اتنا ہی قابل ذکر تھا ۔ امتیاز ، نظم و ضبط اور کھیلوں کی دنیا میں اپنی خدمات کے لیے ان کے پختہ عزم سے انہیں بے پناہ تحسین حاصل ہوئی ۔
غم کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور پوری کھیلوں کی برادری کے ساتھ ہیں ۔ اوم شانتی ۔ "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ع۔ن م۔
U- 8316
(रिलीज़ आईडी: 2271990)
आगंतुक पटल : 12