وزارتِ تعلیم
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں، تین نامور غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں — یونیورسٹی آف برسٹل، یونیورسٹی آف یارک، اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز — کو ہندوستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے کے لیے منظوری نامے
یہ اقدام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بین الاقوامی بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے
یہ کیمپس، ممبئی اور بنگلور میں قائم کیے جائیں گے، عالمی تعلیمی تعاون کے ذریعے ہندوستان کے علم، ٹیکنالوجی اور اختراعی مراکز کو مزید مضبوط کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
09 JUN 2026 6:00PM by PIB Delhi
وزارت تعلیم کی جانب سے آج تین عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں — یونیورسٹی آف برسٹل، یونیورسٹی آف یارک، اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز کو تین لیٹرز آف اپروول (منظوری نامے) جاری کیے گئے۔

یہ منظوری خطوط اعلیٰ تعلیم کے محکمہ کے سکریٹری اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے چیئرمین ڈاکٹر ونیت جوشی نے مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں حوالے کئے۔

محترمہ مشیل جونز، ایگزیکٹو ڈین اور ڈائریکٹر، یونیورسٹی آف برسٹل، پروفیسر چارلی جیفری، وائس چانسلر، یارک یونیورسٹی، اور پروفیسر سارہ میڈیسن، ڈپٹی وائس چانسلر (ایجوکیشن اینڈ اسٹوڈنٹس ایکسپیرینس)، نیو ساؤتھ ویلز یونیورسٹی، نے بذات خود منظوری نامے حاصل کیے۔
اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن، آسٹریلیائی ہائی کمیشن، برٹش کونسل، وزارت تعلیم، یو جی سی، متعلقہ یونیورسٹیوں کے نمائندے اور دیگر معززین موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ان تینوں یونیورسٹیوں کے ذریعے ہندوستان میں کیمپس کا قیام قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بین الاقوامی ہونے کے ہدف کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادارے ہندوستان میں اعلیٰ معیار کی تعلیم، عالمی تعلیمی شراکت داری اور تحقیقی تعاون کو مزید مضبوط کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ برسٹل اور یارک کی یونیورسٹیاں ممبئی میں اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز بنگلورو میں کیمپس قائم کرے گی۔ یہ شہر ہندوستان کے معروف علم، ٹیکنالوجی اور اختراعی مراکز ہیں، اور بنگلور کو عالمی سطح پر ’’مشرق کی سلیکان ویلی‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
یونیورسٹی آف برسٹل کا ممبئی انٹرپرائز کیمپس عمیق آرٹس، فنانس، ڈیٹا سائنس، معاشیات، بزنس مینجمنٹ، انٹرپرینیورشپ اور اختراع جیسے شعبوں میں مطالعاتی پروگرام پیش کرے گا۔
یونیورسٹی آف یارک کا ممبئی کیمپس کمپیوٹر سائنس (بشمول مصنوعی ذہانت)، سائبر سیکیورٹی، بزنس، اکنامکس، تخلیقی صنعتوں اور مینجمنٹ جیسے مضامین میں مطالعاتی پروگرام پیش کرے گا۔
یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز بنگلورو کیمپس اگست 2026 میں مانیتا بزنس پارک میں کھلے گا، جس میں کاروبار، کمپیوٹر سائنس اور سائبر سیکیورٹی کے پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ یہ قابل تجدید توانائی، صحت، نقل و حمل اور تعلیم جیسے شعبوں میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دے گا۔

یہ اقدام قومی تعلیمی پالیسی2020 کے وسیع تر بین الاقوامی کاری کے ایجنڈے کا حصہ ہے، جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں عالمی معیارات کو اپنانا اور ہندوستان کو ایک عالمی تعلیمی مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔
یو جی سی کے تحت بنائے گئے ضوابط غیر ملکی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ادارہ جاتی خود مختاری اور عالمی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ہندوستان میں کیمپس قائم کرنے کے لیے ایک شفاف، سادہ، اور وقت کا پابند فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔
یہ کیمپس ہندوستان میں بین الاقوامی تعلیم تک رسائی کو وسعت دیں گے، تعلیمی نقل و حرکت کی حوصلہ افزائی کریں گے، تحقیق اور اختراع کو مضبوط کریں گے، اور ہندوستان-برطانیہ اور ہندوستان-آسٹریلیا تعلیمی تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔
یہ اقدام ہندوستان کے ریگولیٹری اور تعلیمی فریم ورک میں سرکردہ عالمی اداروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور عالمی سطح پر مسابقتی، جامع اور مستقبل پر مبنی اعلیٰ تعلیمی نظام کی تعمیر میں معاونت کرتا ہے۔

اب تک، یو جی سی کے ایف ایچ ای آئی ضوابط کے تحت پانچ منظوری نامے جاری کیے گئے ہیں، جن میں یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن اور یونیورسٹی آف لیورپول شامل ہیں۔ ساؤتھمپٹن یونیورسٹی 26-2025 سیشن سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کرے گی۔
اس کے علاوہ، یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے مختلف ممتاز غیر ملکی تعلیمی اداروں کو 10 لیٹرز آف انٹینٹ بھی جاری کیے ہیں، جبکہ ڈیکن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف وولونگونگ اور کوئنز یونیورسٹی بیلفاسٹ پہلے ہی گفٹ سٹی (گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی) میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کر چکی ہیں۔
************
(ش ح ۔ ع و۔ع ن)
U. No. 8202
(रिलीज़ आईडी: 2271032)
आगंतुक पटल : 9