MIFF banner

میڈیا رجسٹریشن کے لیے آخری اطلاع: آخری وقت کی درخواستوں کو قبول کرنے کے لیے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول 2026 میڈیا ایکریڈیٹیشن پورٹل دو دن کے لیے دوبارہ کھولا گیا

ملک بھر کے صحافیوں، میڈیا کے پیشہ ورافراد اور فلمی مبصرین کی جانب سے موصول ہونے والی بے شمار درخواستوں کے پیشِ نظر، اضافی رجسٹریشن کی سہولت کے لیے 19 ویں ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف 2026) کے میڈیا ایکریڈیٹیشن پورٹل کو 10 جون سے 11 جون 2026 تک ایک محدود مدت کے لیے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ خصوصی مدت ان میڈیا کارکنوں کو ایک آخری موقع فراہم کرتی ہے جو پہلے مقررہ آخری تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کرپائے تھے، تاکہ وہ اس خطے کے سب سے باوقار سنیمائی مقابلوں میں سے ایک کے لیے منظوری حاصل کر سکیں۔ رجسٹریشن کے لیے 11 جون 2026 کے بعد مزید کوئی توسیع نہیں دی جائے گی۔

ممبئی کے گوپال راؤ دیشمکھ مارگ پر واقع نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کمپلیکس میں 15 سے 21 جون 2026 تک منعقد ہونے والے ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کا 19 ویں ایڈیشن میں فلموں کی نمائش، مباحثوں، ماسٹر کلاسز، فلمی صنعت کے ساتھ بات چیت اور ثقافتی تبادلوں کی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

میڈیا نمائندوں سے زور دے کر کہا گیا ہےکہ وہ فیسٹول اسکریننگ، پریس انٹرایکشن، خصوصی میڈیا پروگراموں اور نیٹ ورکنگ کے مواقع تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اس دوبارہ کھلنے والی مدت کے اندر اپنے رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیں۔

میڈیا ایکریڈیٹیشن پورٹل صرف 10 اور 11 جون 2026 کو کھلا رہے گا۔ میڈیا پیشہ ور افراد کے لیے ایم آئی ایف ایف 2026 کے لیے رجسٹریشن کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔

رجسٹریشن کی تفصیلات:

میڈیا نمائندے https://accreditation.pib.gov.in/eventregistration/login.aspx پر جا کر یا نیچے دیے گئے کیو آر  کوڈ کو اسکین کر کے بطور میڈیا نمائندہ اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

19 ویں ایم آئی ایف ایف ( 2026) کا تعارف

جنوبی ایشیا کے سب سے پرانے اور سب سے بڑے غیر فیچر سینما کے لیے وقف ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف) طویل عرصے سے دستاویزی، مختصر کہانی اور اینیمیشن فلم سازی کا ایک متحرک جشن رہا ہے۔ سال 1990 میں قائم کیا گیا اور حکومتِ ہند کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے تحت منعقد ہونے والا ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف) ایک باوقار بین الاقوامی پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے جو دنیا بھر کے فلم سازوں، فنکاروں اور سینما کے شائقین کو راغب کرتا ہے۔

ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف)  کا 19 واں ایڈیشن ایک گہرا اور بھرپور سنیمائی تجربہ پیش کرے گا، جس میں مایہ ناز بین الاقوامی فلموں کے ایک سوچے سمجھے انتخاب کے ساتھ ساتھ فلمی صنعت پر مرکوز بہت سے دلچسپ اقدامات شامل ہے۔ ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹول (ایم آئی ایف ایف) کے 19 ویں ایڈیشن کے مسابقتی زمرے کے لیے بھارت سمیت 47 ممالک سے 1,459 فلموں کے اندراجات موصول ہوئے ہیں۔ یہ فیسٹول 42 سے زیادہ بھارتی زبانوں اور بھارت سے باہر کی 30 سے زیادہ زبانوں میں فلمیں پیش کرتا ہے، جو اس کی عالمی رسائی اور ثقافتی تنوع کی عکاسی کرتا ہے۔ دنیا بھر کے نامور فلم سازوں کے فن پاروں کی نمائش کرنے والے اس فیسٹول میں کچھ بہترین دستاویزی فلمیں، مختصر کہانیاں، اینیمیشن، نئے ہدایت کاروں کی فلمیں اور طالب علموں پر مرکوز فلمیں دکھائی جائیں گی۔ اسکریننگ کے ساتھ ساتھ، ڈوک بازار کا دوسرا ایڈیشن، معلوماتی ماسٹر کلاسز اور آئی ڈی پی اے  کے زیرِ اہتمام ایک اوپن فورم، فیسٹول میں سنیمائی اور تخلیقی تبادلے کو مزید فروغ دیں گے۔

ایم آئی ایف ایف 2026 میں کہانی سنانے کی متحرک دنیا میں قدم رکھیں — جہاں پُرثرسینما، تخلیقی صلاحیتیں اور متاثر کن آوازیں مل کر دستاویزی، اینیمیشن اور مختصر فلموں کی تیاری کا ایک ناقابلِ فراموش جشن مناتی ہیں۔

19 ویں ایم آئی ایف ایف کے لیے میڈیا ایکریڈیٹیشن کی پالیسی درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہے۔

*****

ش ح۔ ک ح۔ ج

U. NO-8200


Great films resonate through passionate voices. Share your love for cinema with #MIFF2026. Tag us @pibmumbai on X, and we'll help spread your passion! For journalists, bloggers, and vloggers wanting to connect with filmmakers for interviews/interactions, reach out to us at miff.mediadesk@pib.gov.in with the subject line: Take One with PIB.


रिलीज़ आईडी: 2271022   |   Visitor Counter: 8